درجنوں کارکنوں کے ساتھ چترپور کانگریس بلاک آفس پہنچیں
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 8؍ ستمبر: رام گڑھ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے کے لیے رام گڑھ ضلع کی صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ زویا پروین سوموار کو اپنے حامیوں کے ساتھ چترپور بلاک آفس پہنچی اور کانگریس ہائی کمان کی طرف سے مقرر کردہ مبصر ایم ایل اے راجیش کچھپ، اقلیتی کمیشن کے رکن جیوتی سنگھ متھارو اور پردیپ تلسیان کے سامنے ضلع صدر کے عہدے کے لیے اپنا دعویٰ پیش کیا۔زویا پروین نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور کانگریس پارٹی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔ جس کے بعد درجنوں افراد نے زویا پروین کے حق میں حمایت کی۔ اس موقع پر محمد الیاس انصاری، صابر انصاری، محمد عاشق، امین الدین، ریاست خان،انیس الحق، محمد سنو، محمد ناصر،شمیم جاوید، مصطفی انصاری، محمد توصیف، ریاض الدین، محمد سکندر، محمد عمران انصاری، محمد فہیم، محمد مستقیم، محمد آیان سمیت کئی کانگریسی کارکنان موجود تھے۔
