ہومJharkhandنوجوان جھارکھنڈ کی صلاحیت، ثقافت اور خود اعتمادی کے سفیر ہیں

نوجوان جھارکھنڈ کی صلاحیت، ثقافت اور خود اعتمادی کے سفیر ہیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گورنر نے قومی یوتھ فیسٹیول کیلئے منتخب نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،7؍جنوری: گورنر سنتوش کمار گنگوار نے بدھ کے روز لوک بھون میں ‘قومی نوجوانوں کے فیسٹیول-2026‘(National Youth Festival-2026) کے لیے جھارکھنڈ سے منتخب شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نوجوان نہ صرف اپنی بلکہ ریاست کی صلاحیت، ثقافت اور خود اعتمادی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔ انتخاب کے مختلف مراحل سے گزر کر یہاں تک پہنچنا اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے، جو ان کی محنت، نظم و ضبط اور مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے شرکاء کے ساتھ ساتھ ان کے رہنمائوں اور تربیت کاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔
نوجوان ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں
گورنر نے کہا کہ قومی یوتھ فیسٹیول محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ خیالات، اقدار اور مکالمے کا ایک قومی سنگم ہے، جہاں ملک کی مختلف ریاستوں کے نوجوان ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں اور ہندوستان کے تنوع کا قریب سے تجربہ کرتے ہیں۔ یہ ‘کثرت میں وحدت‘کی ایک زندہ جھلک پیش کرتا ہے۔ انہوں نے سوامی وویکانند کے اس قول کا حوالہ دیا کہ “اٹھو، جاگو اور تب تک مت رکو جب تک منزل حاصل نہ ہو جائے” اور کہا کہ یہی اس فیسٹیول کی روح ہے۔ ‘وِکست بھارت 2047‘کا خواب نوجوانوں کی سوچ، عزم اور عمل سے ہی شرمندہ تعبیر ہوگا، اس لیے مثبت نقطہ نظر اور قومی مفاد کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔گورنر نے شرکاء سے کہا کہ وہ قومی اسٹیج پر جھارکھنڈ کے ‘یوتھ ایمبیسڈر‘ہوں گے۔ ان کا طرزِ عمل، زبان اور سلوک ریاست کے عکس کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ انکساری اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی خاص اپیل کی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اس فیسٹیول سے شرکاء نہ صرف انعامات بلکہ تجربات، دوستی اور تحریک لے کر لوٹیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء قومی سطح پر بہترین کارکردگی دکھا کر جھارکھنڈ کا نام روشن کریں گے۔ گورنر نے تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں سے فاتح بن کر لوٹنے کے بعد لوک بھون میں ان کا دوبارہ خیرمقدم کیا جائے گا۔ گورنر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر نتن کلکرنی نے کہا کہ شرکاء نے یہاں بہترین پیشکش کی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو قومی سطح پر پریزنٹیشن کے دوران وقت کی پابندی، سلائیڈز اور مواد (Content) وغیرہ پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version