ہومJharkhandاسکول ہاسٹل میں پانی گھسا، گائوں والوں اور انتظامیہ نے ریسکیو اپریشن...

اسکول ہاسٹل میں پانی گھسا، گائوں والوں اور انتظامیہ نے ریسکیو اپریشن کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
مشرقی سنگھ بھوم، 29 جون (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے پوٹکا بلاک علاقے میں سنیچر کی رات موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ موسلادھار بارش کے باعث پوٹکا کے کئی گاوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اچانک گڑرا ندی کی ا?بی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہونے کی وجہ سے ندی کے کنارے واقع پندرشولی گاو?ں کے لو کش انگلش اسکول کا ہاسٹل بھی اس کی زد میں ا?گیا۔ رات کے اندھیرے میں جب ہاسٹل میں 162 بچے سو رہے تھے تو ہاسٹل کے اندر ا?ہستہ ا?ہستہ پانی بھرنے لگا۔ پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے پر ہاسٹل کے تمام بچے اپنی جان بچانے کے لیے چھت پر چڑھ گئے اور پانچ گھنٹے تک دہشت میں رہے۔ اطلاع ملتے ہی پانڈرشولی اور ا?س پاس کے گاوں کے لوگ دیر رات موقع پر پہنچے۔ گاوں والوں نے فوراً انتظامیہ کو اطلاع دی۔ اتوار کی صبح بی ڈی او ارون کمار منڈا، سی او نکیتا بالا، کووالی تھانہ انچارج دھننجے پاسوان اور دیگر انتظامی اہلکار راحت اور بچاو کے کاموں میں لگ گئے۔گاوں والوں اور انتظامیہ کی مدد سے تمام بچوں کو رسیوں کے سہارے بحفاظت نکال کر اونچی جگہ پر پہنچایا گیا، اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ رات بھر جاری رہنے والے اس ریسکیو ا?پریشن کے دوران بچوں کے اہل خانہ اور گاوں والوں میں خوف و ہراس کا ماحول رہا۔ادھر گڈرا ندی میں پانی کی سطح میں حد سے زیادہ اضافہ ہونے سے کئی اہم پلوں پر پانی بہنے لگا جس کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ بارش کا پانی داخل ہونے سے ندی ڈھیپا گاوں میں بھی سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ گاوں کے کئی گھر سیلاب میں بہہ گئے، کئی بکریاں بہہ گئیں اور ایک کار بھی پانی کے تیز بہاو میں بہہ گئی۔ اسی طرح پرائمری اسکول کھڑبندھ میں بھی ندی کا پانی اوور فلو ہو کرا سکول کے احاطے میں داخل ہو گیا۔ گاوں والے اس قدرتی ا?فت سے خوفزدہ ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی کام مسلسل جاری ہے اور پانی کی سطح معمول پر ا?نے تک تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر رکھا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version