ہومJharkhandنیہا مہتو جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر نامزد

نیہا مہتو جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر نامزد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،4؍ستمبر: جھارکھنڈ تیر اندازی ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور برسا منڈا تیر اندازی اکیڈمی (سلی) کی صدر، نیہا مہتو کو جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل مدھوکانت پاٹھک نے کہا کہ نیہا مہتو کو صدر آر کے آنند نے نائب صدر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں، نیہا مہتو کی قیادت میں برسا منڈا تیر اندازی اکیڈمی کو کھیلوں اور بچوں کی فلاح و بہبود کے میدان میں نمایاں کام کرنے پر ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی طرف سے نیشنل چائلڈ ویلفیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اکیڈمی کو یہ اعزاز کھلاڑیوں اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کیے گئے کام کے لیے دیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version