ہومJharkhandبرن پور کریسنٹ اسکول میں جشن سر سید پر مختلف پروگرام منعقد

برن پور کریسنٹ اسکول میں جشن سر سید پر مختلف پروگرام منعقد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آسنسول،19اکتوبر (راست) میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 83 میں واقع برن پور کریسنٹ ہائی سکول میں جشن سر سید کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے ڈائریکٹر سمیع اللہ ایڈوکیٹ نے افتتاحی کلمات کہے اور سر سید کی گراں قدر خدمات سے سامعین اور طلبہ کو روشناس کرایا۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں میں انجینیئر خورشید غنی معروف شاعر خالق ادیب اور بڑی تعداد میں طلبہ کی گارجین موجود تھے۔ طلبہ نے مختلف علمی ادبی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے جس میں تقریری مقابلہ نظم خوانی کا مقابلہ اور فی البدیہہ تقاریر وغیرہ شامل رہے۔ سر سید کی خدمات کو مشعل راہ بنا کر مستقبل کو کامیاب بنانے کی مہمانوں نے تلقین کی اسکول کی نگراں گلشن آرا بیگم نے بھی طلبہ کو ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version