ہومJharkhand’دشا‘ کی میٹنگ میں مرکزی وزیر سنجے سیٹھ سخت کی سخت ہدایات

’دشا‘ کی میٹنگ میں مرکزی وزیر سنجے سیٹھ سخت کی سخت ہدایات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جل جیون مشن کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم

جدید بھارت نیوز سروس
سرائےکیلا،8؍اپریل : ضلع ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں بدھ کو ترقی کی رفتار اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ’دشا‘ (DISHA) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔ موجود مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے واضح پیغام دیا کہ مفاد عامہ کے کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ میں وزیر نے شدید گرمی کے پیش نظر ضلع کے پینے کے پانی کے نظام کا کڑا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ ‘جل جیون مشن‘کا فائدہ صد فیصد گھروں تک پہنچنا چاہیے۔ محکمہ پینے کے پانی کو ہدایت دی گئی کہ پورے سرائے کیلا-کھرساواں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔
پتکی پھاٹک جام سے ملے گی نجات، این ایچ (NH) اور جے آر ڈی سی ایل (JRDCL) کو پھٹکار
چانڈل علاقے کے بڑے مسئلے ‘پتکی پھاٹک جام‘پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ این ایچ کے حکام اس کے مستقل حل کے لیے ایکشن پلان تیار کر رہے ہیں۔ 11 اپریل کو انتظامیہ اور این ایچ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اس کا حتمی خاکہ طے کیا جائے گا۔ وہیں، جے آر ڈی سی ایل کی سڑکوں کی خراب دیکھ بھال پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے انہوں نے لاپرواہ ایجنسیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ دی۔
ضلع انتظامیہ تجاوزات ہٹائے
آدتیہ پور-گمہریامیں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سنجے سیٹھ نے ڈپٹی کمشنر کو غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دیا۔ انہوں نے افسران کو سخت لہجے میں کہا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا ضلع انتظامیہ فوری حل نکالے۔ میٹنگ میں ممبر پارلیمنٹ جوبا مانجھی، کالی چرن منڈا، ایم ایل اے سویتا مہتو، دشرتھ گگرائی، آدتیہ پور کے نو منتخب میئر سنجے سردار اور ضلع کے تمام اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.