ہومJharkhandمرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ آسام کے دورے پر

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ آسام کے دورے پر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دودھ تیارکرنے والی ڈیری فارمر جونا تامولی برمن سے ملے وزیر

جدید بھارت نیوز سروس
گوہاٹی/رانچی،6؍جنوری: مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے آسام کے اپنے دو روزہ دورے پر آج آسام کے مختلف اداروں کا دورہ کیا اور شمال مشرق میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سنجے سیٹھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ مسٹر ہیمانتا بسوا شرما کی قیادت میں آسام روزگار پیدا کرنے میں بھی ریکارڈ بنا رہا ہے۔ آج میں بجالی کے پاتاچارکوچی سب ڈویژن میں دودھ پیدا کرنے والی ڈیری فارمر جونا تامولی برمن سے ملا اور ان کے فارم کا بھی دورہ کیا۔ انھیں ان کی کاروباری صلاحیتوں کے لیے حکومت ہند کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی طرف سے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جونا تامولی ایک ڈیری فارم کے ساتھ ساتھ مچھلی کاشت کرنے والے تالاب کو بھی برقرار رکھتی ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ چھوٹے شہروں کی خواتین کسان بھی سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اپنی معاش کو بہتر بنارہی ہیں۔برمن تمام خواتین کسانوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ آسام کے بجالی میں ماڈل آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح کیا جو کہ وہاں کے بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے تمام سہولیات سے آراستہ ہے اور اس سے واقف بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ وہاں کے تعلیمی نظام کا بھی جائزہ لیا اور ضلع بجلی کے حکام کے ساتھ سب ڈویژنل سول ہسپتال کا معائنہ کیا کہ یہاں نوزائیدہ بچوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے کا ایک اچھا نظام ہے۔ برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ آدھار کارڈ بھی دیے جاتے ہیں۔سنجے سیٹھ نے کہا کہ آج شمال مشرقی ریاست میں ترقی کی گنگا بہہ رہی ہے جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیاب قیادت ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version