ہومJharkhandمرکزی وزیر اناپورنا دیوی کا اروناچل پردیش کے کرادادی ضلع دورہ

مرکزی وزیر اناپورنا دیوی کا اروناچل پردیش کے کرادادی ضلع دورہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

شمال مشرقی ہندوستان کی مجموعی ترقی کے تئیں مرکز کے عزم کا اعادہ کیا

جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی ، 11؍اپریل (پی آئی بی) خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اناپورنا دیوی نے جمعہ کو اروناچل پردیش کے کرا داد ی ضلع کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیا اور مقامی کمیونٹی سے بات چیت کی۔ مرکزی وزیر کا روایتی گانوں اور مقامی فنکاروں کے ذریعہ غذائیت کی مہم پر مبنی ایک متاثر کن اسٹریٹ پلے کے ذریعے اور ثقافتی طور پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈرامے میں غذائیت کی اہمیت اور صحت سے متعلق آگاہی کو اجاگر کیا گیا۔ساتویں پوشن پکھواڑا پروگرام کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، اناپورنا دیوی نے شمال مشرقی خطے کے ہر کونے تک ترقی کو لے جانے کے لیے مرکزی حکومت کے اٹل عزم کا اعادہ کیا۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس” کی حکومت کی فلیگ شپ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا، کہ قومی صحت مشن کے تحت، حکومت ملک کے تمام خواہش مند اضلاع میں خصوصی اقدامات کے ذریعے صحت اور خاندانی بہبود کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے، جس میں شمال مشرق کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔زچگی کی بہبود کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، مرکزی وزیر نے پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (PMMVY) کے تحت ادائیگیوں کی منظوری جاری کی، حمل کے دوران اور بعد میں ماؤں کی مدد کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والی نسلیں صحت مند اور بااختیار ہوں۔اپنے خطاب میں انہوں نے بجٹ سے متعلق اہم نکات بتائے اور کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اسکیموں کے لیے جینڈر بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ رقم 25-2025 کے بجٹ تخمینہ میں 27.3 لاکھ کروڑ تھی، جو 26-2025 کے بجٹ میں بڑھ کر 49.4 لاکھ کروڑ ہو گئی ہے۔ مجموعی مرکزی بجٹ میں صنفی بجٹ کا حصہ بھی 8.6 فیصد سے بڑھ کر 86.8 فیصد ہو گیا ہے۔اس موقع پر کئی معززین بھی موجود تھے۔ جن میں انروناچل پردیش حکومت کی خواتین و اطفال ترقیات ، سائنس اور ٹیکنالوجی و ثقافتی امور کی وزیر داسانگلو پل، لینڈ مینجمنٹ ، شہری ہوابازی اور شہری امور کے وزیر بالو راجا، محکمہ خواتین اور اطفال ترقیات کی کمشنر ( آئی اے ایس ) میموم تاینگ اور کرادادی ضلع کے ڈی سی شامل تھے۔ مرکزی وزیر کا دورہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی بہبود کو فروغ دینے اور خاص طور پر تزویراتی طور پر اہم اور ثقافتی لحاظ سے امیر شمال مشرقی خطہ میں متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version