ہومJharkhandمسافروں سے لوٹ پاٹ کرنے والے دو ملزم دیسی ساختہ پستول کے...

مسافروں سے لوٹ پاٹ کرنے والے دو ملزم دیسی ساختہ پستول کے ساتھ گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

گریڈیہہ ،18؍جون: پولیس سپرنٹنڈنٹ، گریڈیہہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ پچمبا پولیس اسٹیشن کے تحت گاؤں پیسرا بہیا میں ایک ٹوٹو رجسٹریشن نمبر-JH11AT-7426 میں بیٹھ کر دو نوجوان بندوق کی نوک پر مسافروں کو لوٹ رہے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گریڈیہہ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوثر علی کی قیادت میں معلومات کی تصدیق اور ضروری کارروائی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ پیسرا بہیا گاؤں کے قریب چھاپے کے دوران، ٹیم نے پایا کہ دو نوجوان بیٹھے ہیں ۔ تبھی دونوں نوجوانوں نے پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی ٹوٹو کو وہیں چھوڑ دیا اور بھاگنے لگے۔ مسلح افواج کی مدد سے دونوں نوجوانوں کا پیچھا کر کے پکڑ لیا گیا۔ نام پوچھنے پر دونوں نے اپنے نام بتائے 1۔ زاہد انصاری، عمر تقریباً 22 سال، والد مرحوم ذاکر، پتہ- آزاد نگر، بھنڈاری ڈیہہ، پولیس اسٹیشن- پچمبا، ضلع- گریڈیہہ، 2. انیکیت کمار دانتی، عمر تقریباً 23 سال، والد- ششی مارک، پتہ- جھریا گادی ، پاٹھک ہیت ، گریڈیہہ کےریلوے اسٹیشن کےنزدیک، ضلع گریڈیہہ بتایا ۔دونوں نوجوانوں کی تلاشی لینے پر زاہد انصاری کے پاس سے ایک بھاری بھرکم دیسی ساختہ پستول ملا جس میں 315 بور کی زندہ گولی اور انیکیت کمار دانتی کے پاس سے 315 بور کی زندہ گولی برآمد ہوئی۔ اس کے بعد جب مذکورہ افراد سے اسلحے کی قانونی حیثیت کے حوالے سے دستاویزات مانگی گئیں تو انہوں نے کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں اور نہ ہی کوئی تسلی بخش جواب دیا۔ جس کے بعد ٹوٹو کی تلاشی لی گئی ، لیکن کچھ نہیں ملا۔ ٹوٹو اور ایک بھاری بھرکم دیسی ساختہ پستول جس میں 315 بور کی ایک زندہ گولی اور 315 بور کی الگ الگ گولی تھی ، کو سیل کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔ غیر قانونی دیسی ساختہ پستول اور دو زندہ گولیوں کے ساتھ پکڑے گئے دونوں افراد کو باقاعدہ گرفتاری کا میمو تیار کرنے کے بعد گرفتار کر کے قبضے میں لیا گیا پستول اور ٹوٹو تھانے لایا گیا۔ اس سلسلے میں پچمبا پولیس اسٹیشن کیس نمبر-76/25، مورخہ 2025.06.18 سیکشن-25(1-B)a/25(1-a) آرمس ایکٹ 1959 درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version