کوڈرما، 22 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع کے کوڈرما تھانہ علاقے میں جمعرات کی صبح آٹو رکشا اور پک اپ وین کے درمیان تصادم میں دو افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آٹو رکشا میں سوار لوگ تلیا نریش نگر سے ڈوم چانچ کی طرف جارہے تھے۔ اس دوران لوکائی تالاب کے قریب آٹو رکشہ اور پک اپ وین کی آپس میں ٹکر ہوگئی۔ اس واقعے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت نریش نگر باشندہ مکیش کمار (35) اور چندا دیوی (37) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو کوڈرما صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
