جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 30 دسمبر:۔ سال 2025 کی پہلی تاریخ سے کئی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جن ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل کیا گیا ہے ان میں ٹاٹا پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس اور پلاموں ایکسپریس شامل ہیں۔ دونوں ٹرینیں پلاموں کے علاقے کے لیے اہم سمجھی جاتی ہیں اور مختلف اسٹیشنوں پر رک کر گزرتی ہیں۔ گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پر پلاموں ایکسپریس اور وندے بھارت ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کی طرف سے یہ جانکاری دی گئی ہے کہ ٹاٹا پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس (21893 )11:45 پر گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی اور 50پر روانہ ہوگی۔ برکانہ راجگیر پلاموں ایکسپریس 50:11پر آئے گی اور 55:1پر روانہ ہوگی۔ پلاموں ایکسپریس کو پلاموں کے علاقے کے لیے لائف لائن سمجھا جاتا ہے۔ پلاموں ایکسپریس ٹرین جھارکھنڈ کے ایک بڑے حصے کو بہار کی راجدھانی پٹنہ سے جوڑتی ہے۔ گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پر دونوں ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کے بارے میں معلومات مشرقی وسطی ریلوے کے پبلک ریلیشن افسر سرسوتی چندر نے شیئر کی ہیں۔ وندے بھارت ہفتے میں ایک بار چلتی ہے جبکہ پلاموں ایکسپریس روزانہ چلتی ہے۔وندے بھارت ایکسپریس ہر اتوار کو پلاموں سے گزرتی ہے اور پیر کو پٹنہ سے ٹاٹا جاتی ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس اتوار کی صبح30:5بجے ٹاٹا نگر سے روانہ ہوتی ہے اور صبح 42:10پر ڈالتون گنج ریلوے اسٹیشن پہنچتی ہے۔ اس کے بعد یہ45:11پر پلاموں کے گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ پلاموں ایکسپریس روزانہ برکانہ سے راجگیر کے راستے پٹنہ تک چلتی ہے۔ دوپہر 30:12 بجے پلاموں کے ڈالتون گنج ریلوے اسٹیشن پہنچتی ہے۔پلاموں کے لال گڑھ ریلوے اسٹیشن پر دوپہر 58:12 پر،50:1بجے گڑھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پر،دوپہر 12:2بجے اونتری روڈ ریلوے اسٹیشن پر، 25:2محمد گنج ریلوے اسٹیشن پر،یہ حیدر نگر ریلوے اسٹیشن38:2میں اور جاپلا ریلوے اسٹیشن48:2میں پہنچتا ہے۔
