ہومJharkhandپلاموں میں براؤن شوگر کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار؛بڑے نیٹورک کا خلاصہ

پلاموں میں براؤن شوگر کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار؛بڑے نیٹورک کا خلاصہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں،4؍دسمبر: ضلع میں چین پور تھانہ حلقہ کے سیمر ٹانڑ کے علاقے میں پولس نے چھاپہ ماری کر 69 پوڑیا براؤن شوگر برآمد کیا ہے۔ براؤن شوگر کے ساتھ پولس نے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار اسمگلروں میںچین پو تھانہ حلقہ سیمر ٹانڑ کے رہنے والے بادل کمار ، ہرشت راج اور مینش کمار کے نام شامل ہیں۔ برآمد براؤن شوگر 24.29 گرام ہے۔ پلاموں پولس کو اطلاع ملی تھی کہ سیمرٹانڑ کے علاقے میںبراؤن شوگر کی خرید و فروخت ہونے والی ہے۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر ڈی ایس پی راجیو رنجن اور انسپکٹر دیوورت پودار کی قیادت میں  ایک چھاپہ ماری ٹیم کی تشکیل دی گئی۔ دونوں کی قیادت میں پولس نے علاقے میں چھاپہ ماری کی ۔ پولس کو دیکھ کر تینوں اسمگلر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن تینوں کو پولس نے کھدیڑ کر پکڑ لیا۔ پورے معاملے میں پولس نے این ڈی پی ایس کے ایکٹ میں ایف آئی آر درج کیا ہے اور تینوں ملزموں کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی راجیو رنجن نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں نے کئی جانکاری دی ہیں، جس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتار اسمگلروں کے علاوہ مزید 3 ساتھی ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔ قبل میں صدر تھانہ حلقہ اور ٹاؤن تھانہ حلقہ میںبراؤن شوگر برآمد ہوا تھا۔ جس کا نیٹورک گڑھوا اور بہار کے علاقے سے جڑا ہوا تھا۔ پولس تمام کڑیوں کو آپس میںجوڑ رہی ہے اور اسمگلروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ پولس کی چھاپہ ماری میں چین پور کے تھانہ انچارج انیل ودیارتھی ، سب انسپکٹر چھاتردھاری کمار، بابولال دوبے، اے ایس آئی ونود کجور شامل تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version