ہومJharkhandانٹرمیڈیٹ کی پڑھائی بند ہونے سے ہزاروں طلبہ متاثر ہوں گے: ایس...

انٹرمیڈیٹ کی پڑھائی بند ہونے سے ہزاروں طلبہ متاثر ہوں گے: ایس علی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،21؍جون: نگڑی میں منعقدہ اسٹوڈنٹ پرتیبھا سمان پروگرام میں جھارکھنڈ اسٹوڈنٹ یونین کے مرکزی صدر ایس علی نے کہا کہ جھارکھنڈ کے ڈگری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کی پڑھائی بند کردی گئی ہے۔ حکومت نئی تعلیمی پالیسی کا حوالہ دے رہی ہے کہ ڈگری کالج کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کی پڑھائی نہیں ہو سکتی۔طلبہ کو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کے لیے پلس ٹو اسکولوں میں داخلہ لینا چاہیے، جب کہ سچائی یہ ہے کہ جھارکھنڈ کے 510 پلس ٹو اسکولوں میں تمام سبجیکٹ نہیں پڑھائے جاتے ہیں، جب کہ 125 پلس ٹو اسکولوں میں اساتذہ نہیں ہیں، تو طالب علم سرکاری پلس ٹو اسکولوں میں آرٹس، کامرس، سائنس اسٹریم میں کیسے داخلہ لیں گے اور پڑھیں گے۔حکومت کے اچانک انٹرمیڈیٹ کو ڈگری کالجز سے الگ کرنے سے ہزاروں طلباء داخلوں سے محروم ہو جائیں گے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر طالبات پر پڑے گا کیونکہ ریاست میں خواتین +2 اسکولوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔اس کے ساتھ ہی اقلیتی کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کی سیٹیں بھی JAC نے گھٹا کر نصف کر دی ہیں۔انہوں نے نگڑی بلاک سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اہداف طے کرنے اور مزید تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔اسٹوڈنٹ پرتیبھا سمان پروگرام کا اہتمام سول سوسائٹی نگڑی نے کیا تھا۔ سوسائٹی کے صدر محمد ہاشم نے معاشی طور پر کمزور طلباء کے داخلہ میں مدد کا اعلان کیا۔بی ڈی او نعیم الدین انصاری، سی او اوصاف احمد خان، شارب احمد، محمد عظمت اللہ، نائب پرمکھ افسانہ پروین، عارف رضا، سول سوسائٹی کے سہیل اختر، سرور عالم، ارشد انصاری، محمد حارث، محمد عارف، اور مہمانان خصوصی کے طور پر احمد انصاری اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version