ہومJharkhand’’یہ کارواں رکے گا نہیں، نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے‘‘

’’یہ کارواں رکے گا نہیں، نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے‘‘

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سی جی ایل امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ ہیمنت سورین کا وعدہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی- وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعرات کے روز سی جی ایل امیدواروں کی تقریب میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ جب نیت صاف ہو تو نتائج خود بہتر ہونے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے نوجوانوں سمیت ہر طبقے کی امیدیں اب اعتماد میں بدل رہی ہیں اور حکومت اسی سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ سورین نے جذباتی انداز میں کہا’’یہ کارواں چلتا رہے گا۔ آپ کا بڑا بھائی ہمیشہ آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ کچھ تاخیر ضرور ہوئی، مگر ہم چاہتے تھے کہ حکومت کی رَجت جینتی (سلور جوبلی) کے موقع پر ہی آپ سب اس نظام کا حصہ بن جائیں‘‘۔
چیلنجز بہت ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے
خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے ریاست میں موجود اُن عناصر پر تنقید کی جنہیں انہوں نے ’’تباہ کن ذہن‘‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق ایسی ذہنیت کے باعث کئی نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہوا۔اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے سورین نے کہا،’’پچھلے 18 سے 20 برس میں صرف چار جے پی ایس سی امتحانات ہوئے، جبکہ ہماری حکومت نے صرف پانچ سال میں چار امتحانات مکمل کرائے‘‘۔
عدلیہ کا شکریہ، انہوں نے نوجوانوں کی سچائی کو سمجھا
ہیمنت سورین نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ہائی کورٹ نے امیدواروں کی سچی نیت اور جذبات کو سمجھا، جس کے بعد راستہ صاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی شفافیت کو ترجیح دیتے ہوئے گڑبڑی میں شامل افراد کو گرفتار کر جیل بھیجا ہے، اور جو اب تک فرار ہیں وہ بھی جلد قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔
سورین نے مزید کہا،’’نظام وہی ہے، طریقۂ کار بھی وہی، لیکن اس پر سالوں کی کچھ دھول جمی ہوئی ہے۔ ہم اسے آہستہ آہستہ صاف کر کے نظام کو مضبوط اور شفاف بنائیں گے‘‘۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version