ہومJharkhandجھارکھنڈ اسمبلی کا سرمائی اجلاس پانچ دسمبر سے شروع ہوگا

جھارکھنڈ اسمبلی کا سرمائی اجلاس پانچ دسمبر سے شروع ہوگا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مقامی مانگر مچھلی کو ریاستی مچھلی کا درجہ حاصل؛وزیر اعلیٰ کی زیرِ قیادت کابینہ نے 18 تجاویز کو منظوری دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12 نومبر:۔جھارکھنڈ اسمبلی کا سرمائی اجلاس 5 دسمبر سے شروع ہو کر 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ بدھ کے روز ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں مجموعی طور پر 18 اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، جن میں ایک اہم فیصلہ مقامی مانگر مچھلی کو ریاستی مچھلی قرار دینا تھا۔
سیٹو بندھن منصوبہ کے لیے 37.27 کروڑ روپے کی منظوری
کابینہ نے “سیٹو بندھن” منصوبے کے لیے 37.27 کروڑ روپے کی رقم جھارکھنڈ کی ایمرجنسی فنڈ سے منظور کی، تاکہ منصوبے کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔
سی ایم اسکول آپ ایکسی لینس میں STEM لیب کا قیام
ریاست کے ہر ضلع میں سی ایم اسکول آف ایکسیلینس میں STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انگریزی، ریاضی) لیب قائم کی جائے گی۔ ایک لیب کے قیام پر 20 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، تاکہ طلبہ کو جدید سائنسی تعلیم کے مواقع مل سکیں۔
نیترہاٹ اسکول کے اساتذہ کے لیے پرانی پنشن اسکیم
نیترہاٹ رہائشی اسکول کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو پرانے پنشن نظام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح عالمی بینک کی مالی معاونت سے چلنے والی “پولی ٹیکنک ایجوکیشن اسٹرینتھیننگ اسکیم” کے تحت 24 کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمتوں کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
گارنٹی موچن فنڈ کی منظوری
کابینہ نے “گارنٹی موچن فنڈ” کے قیام کی منظوری دی۔ اس کے تحت ریاستی حکومت عوامی شعبے کے اداروں کو قرض اور بانڈ کے لیے ضمانت فراہم کرے گی۔ قومی ہاؤسنگ بینک کے تحت منصوبے کے نفاذ کے لیے ترمیم شدہ فارمیٹ کو بھی منظور کیا گیا۔
ہوٹل بید ناتھ بہار کی تعمیر کے لیے 113.97 کروڑ روپے
دیوگھر میں 4 Star ہوٹل بید ناتھ بہار کی تعمیر اور آپریشن کے لیے 113.97 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ یہ منصوبہ PPP (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) موڈ پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 3883 جنگلاتی محافظوں کے عہدوں میں سے 1315 عہدوں کو پرنسپل فارسٹ گارڈ کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔
جھارکھنڈ پولیس کے قواعد میں ترمیم
جھارکھنڈ پولیس کے وائرلیس شعبے کی تقرری کے قواعد میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب مرد امیدواروں کے لیے 1600 میٹر دوڑ کو 6 منٹ میں اور خواتین امیدواروں کے لیے 10 منٹ میں مکمل کرنا لازمی ہوگا۔ اسی طرح “انڈیا ریزرو بٹالین” کے قواعد میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی۔
تین نئے مجرمانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری
ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے ماڈل رولز کو منظوری دی گئی۔ اس کے تحت ای-ساکھت (E-evidence) اور ای-سمان (E-summon) کو باقاعدہ نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسران کو اب “سین آف کرائم” موبائل ایپ میں ریکارڈ کرنا لازم ہوگا۔
کابینہ کے دیگر اہم فیصلے

  • گریڈیہہ-جموا کے 28.44 کلومیٹر لمبے روڈ کے لیے 133.01 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری۔
  • سِمڈیگا تا اوڑیشا بارڈر 48.21 کلومیٹر سڑک کی بہتری کے لیے 29.76 کروڑ روپے کی منظوری۔
  • ڈاکٹر میتھلی شرن کی برخاستگی کے حکم کو منسوخ کرنے کی منظوری۔
  • چکلا کول پروجیکٹ (147.05 ایکڑ) لاتےہار کے چندوا علاقے میں ہنڈالکو کمپنی کو لیز پر دینے کی منظوری۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version