ہومJharkhand’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ مہا ریلی میں شرکت کیلئے کانگریسیوں کے دہلی جانے...

’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ مہا ریلی میں شرکت کیلئے کانگریسیوں کے دہلی جانے کا سلسلہ شروع

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

بندھو ترکی نے اپنے رہائش گاہ سے کارکنوں کا قافلہ کو کیا روانہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،11؍دسمبر: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ذریعے 14 دسمبر کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی “ووٹ چور گدی چھوڑ” مہا ریلی میں شرکت کے لیے جھارکھنڈ سے کانگریس کارکنوں کا قافلہ آج سے ہی دہلی روانہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج کے۔ راجو پورے مہم کی نگرانی کرتے ہوئے ریاست کے کانگریس کارکنوں کی حصہ داری یقینی بنانے کے لیے مسلسل رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی قیادت سے لے کر ضلعی سطح تک ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ جھارکھنڈ کی سب سے مضبوط موجودگی رام لیلا میدان میں درج ہو۔ ان کی رہنمائی میں کانگریس کارکنوں میں غیر معمولی جوش دیکھا جا رہا ہے، جس سے واضح ہے کہ جھارکھنڈ “ووٹ چور گدی چھوڑ” مہا ریلی کو تاریخی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری آلوک کمار دوبے نے کہا کہ یہ ریلی جمہوریت، آئین اور عوامی مینڈیٹ کی حفاظت کی لڑائی کا قومی پیغام بنے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار کی لالچ میں جمہوری اداروں کو کمزور کرنے، منتخب حکومتوں کو گرانے اور مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی روایت بنا دی ہے۔ “ملک کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ اب مینڈیٹ چرانے والوں کی خیر نہیں ،رام لیلا میدان سے اٹھنے والی آواز اس سیاست کو منھ توڑ جواب دے گی۔” آلوک کمار دوبے نے بتایا کہ جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو کملیش کی قیادت میں ریاست کے تمام اضلاع سے سینکڑوں کارکن، عہدیداران اور رہنما ریلی میں شرکت کے لیے دہلی پہنچیں گے۔ آج پی سی سی کے کارگزار صدر بندھو ترکی نے اپنے گھر سے تین بسوں میں تقریباً 200 کارکنوں کو جھنڈی دکھا کر دہلی کے لیے روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیشو مہتو کملیش کی رہنمائی میں پورے ریاست میں جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ ریلی جھارکھنڈ کی عوام کے درد اور آواز کو قومی سطح پر پہنچائے گی۔”کل روانہ ہونے والوں میں جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری آلوک کمار دوبے، چیف ترجمان لال کشور ناتھ شاہدیئو، ڈاکٹر راجیش گپتا، فیروز رضوی منّا، راجیش چندر راجو اور اشتیاق احمد ٹنّو شامل ہیں۔دوبے نے کہا کہ یہ ریلی بی جے پی کی ان کوششوں کے خلاف عوامی یکجہتی کو ظاہر کرے گی، جن میں عوامی مینڈیٹ کو پلٹنا، اپوزیشن کو دبانا اور روزگار مہنگائی جیسے اصل مسائل کو پسِ پشت ڈالنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ سمیت پورے ملک کے کروڑوں لوگ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کی قیادت میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔آخر میں آلوک کمار دوبے نے کہا کہ “جھارکھنڈ کی عوام اب ٹھان چکی ہے کہ مینڈیٹ چھیننے کی سیاست کا خاتمہ یقینی ہے۔ رام لیلا میدان سے اٹھنے والی آواز ملک میں جمہوری تبدیلی کی سمت متعین کرے گی، اور جھارکھنڈ اس تبدیلی کا سب سے مضبوط ستون بنے گا۔”

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version