ہومJharkhandہندوستانیوں کے حقوق چھیننے کیلئے حکمران جماعت کوشاں: کیشو مہتو کملیش

ہندوستانیوں کے حقوق چھیننے کیلئے حکمران جماعت کوشاں: کیشو مہتو کملیش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ریاستی سطحی آئین بچاؤ مہا ریلی 3 مئی کو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،24؍اپریل: 3 مئی کو پرانی اسمبلی گراؤنڈ میں ریاستی سطح کی آئین بچاؤ مہا ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ مذکورہ اعلان کرتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ ملک میں آئین اور آئین کے ذریعہ بنائے گئے اداروں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں لیکن کانگریس آئین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ آئین میں ہندوستان کے شہریوں کو حقوق دیے گئے ہیں اور حکمران جماعت کی جانب سے ان کے حقوق چھیننے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وطن عزیز میں آئین کی تبدیلی کی آوازی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ریاستی سطح کے بعد عوام کو اس حقیقت سے روشناس کرانے کے لیے ضلع اور اسمبلی کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 40 روزہ آئین بچاؤ مہم کے تحت کانگریس گھر گھر جا کر لوگوں کو آئین میں دیئے گئے حقوق سے واقف کرائے گی۔ یہ آئین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ایک بڑی مہم ہے۔ جس دن آئین عام لوگوں کے گھروں میں موجود ہوگا اس دن عوام بیدار اور آئینی اداروں کے خلاف آمرانہ حکومت کی جانب سے کی جارہی سازشوں کے خلاف جدوجہد میں شریک ہوںگے۔کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر پردیپ یادو نے کہا کہ پہلگام واقعہ قابل مذمت ہے۔ جس طرح سے ہندوؤں کو چن چن کر مارا گیا ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد ملک میں دشمنی پھیلانا چاہتے ہیں اور ملک کے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے خلاف حکومت ہند سخت ایکشن لے۔ آج ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہمیں دہشت گردوں اور پاکستان کے عزائم کو ناکام بنانا ہے جو ان کے پیچھے ہے۔ بی جے پی اپنے فولڈر سے ایسے حقائق پیش کر رہی ہے جو ملک کے اتحاد کو کمزور کر رہے ہیں۔قانون ساز پارٹی کے ڈپٹی لیڈر راجیش کچھپ نے کہا کہ ملک میں کھائی بنتی جا رہی ہے۔ اس کھائی کو پر کرنے کے لیے راہل گاندھی نے اتحاد کا پیغام دینے کے لیے پورے ہندوستان میں پیدل مارچ کیا۔ کانگریس کا مقصد یہ ہے کہ ملک متحد رہے اور آئین اور قانون کے مطابق چلے۔ پہلگام واقعہ کی مخالفت میں کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس واقعے کے پیچھے کون ہے اسے بے نقاب کیا جائے۔ غلطیوں کی چھان بین ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں ان کا اعادہ نہ ہو۔ کانگریس نے ملک کو محفوظ رکھنے کی قیمت ادا کی ہے اور آئینی اقدار کو محفوظ رکھنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔پریس کانفرنس میں سابق ریاستی صدر ڈاکٹر پردیپ کمار بالموچو، میڈیا انچارج راکیش سنہا، ستیش پال مجنی، سونال شانتی، گجیندر سنگھ، جگدیش ساہو بھی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version