ہومJharkhandمنی ٹولہ میں نو تعمیر شدہ ’’قربان استاد مسجد ‘‘ چھت کی...

منی ٹولہ میں نو تعمیر شدہ ’’قربان استاد مسجد ‘‘ چھت کی ڈھلائی مکمل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،11؍ جنوری:ڈورنڈا کے منی ٹولہ، نیم چوک کے قریب واقع نو تعمیر شدہ قربان استاد مسجد کی چھت کی ڈھلائی کا کام اتوار کو مکمل ہوا۔ صبح 9 بجے شروع ہونے والے اس پروگرام میں خواتین، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز دعا سے ہوا، جس کے بعد مولانا نے معاشرے میں اتحاد، تعاون اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مرحوم قربان استاد کے بیٹے اعظم احمد نے کہا کہ میرے والد نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ ایک مسجد تعمیر کی جائے، ان کی اسی وصیت کو پورا کرنے کے لیے ہم ساتوں بھائیوں نے مل کر اس مسجد کی بنیاد رکھی جس کی آج ڈھلائی ہو رہی ہے۔ اعظم احمد نے بتایا کہ ان کے بھائیوں مرحوم فقیر محمد، مرحوم محمد علاؤالدین، حاجی سرفراز احمد، حاجی محمد اسلام، حاجی روشن تسلیم اور محمد رضوان نے مل کر اپنے والد کے نام سے اس مسجد کی تعمیر شروع کی ہے۔ اس موقع پر مولانا معین الدین فیضی، مجید انصاری، سہیل خان سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version