ہومJharkhandہوائی فائرنگ کرنے والاشخص پولیس حراست میں

ہوائی فائرنگ کرنے والاشخص پولیس حراست میں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سی آئی ایس ایف کا ڈی ایس پی ہونے کا دعویٰ کیا

جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا، 4 نومبر:۔سی آئی ایس ایف کا ڈی ایس پی ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے اتوار کی رات سمڈیگا ضلع کے اسلام پور چوک پر ہوائی فائرنگ کی۔ یہ شخص اور اس کا محافظ نشے کی حالت میں تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہونچ گئی اور مبینہ ڈی ایس پی اور ان کے محافظ کو گرفتار کر لیا۔ صدر کے سی او امتیاز احمد نے دونوں کو کنٹرول کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او بیجو اورائوں، ڈی ایس پی رنویر سنگھ اور تھانہ انچارج دنیش پرجاپتی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version