جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20؍ اگست: جمعیت القریش چوراسی پنچایت جھارکھنڈ 2025 کا کامیاب الیکشن 9 اگست 2025 کو کانٹا ٹولی قریشی محلہ میں واقع YMCA آڈیٹوریم میں منعقد ہواتھا۔ اس الیکشن میں نومنتخب عہدیداران جمعیت القریش چوراسی پنچایت صدر جمیل اختر عرف ببلو قریشی، نائب صدر عرفان قریشی، خزانچی شبیر قریشی اور الیکشن کو کامیاب اختتام کرانے والے جھارکھنڈ ریاست جمعیت القریش ریاستی صدر و جھارکھنڈ تحریک کارکن مجیب قریشی،جمعیۃ القریش پنچایت کانٹا ٹولی کے صدر غلام غوث قریشی کا لوہردگا کے قریشی محلہ میں اول جمعیۃ القریش پنچایت کے فیروز قریشی کی رہائش گاہ کے قریب شاندار استقبال کیا گیا۔ جب جمعیت القریش چوراسی پنچایت اور جھارکھنڈ پردیش جمعیت القریش کے عہدیدار لوہردگا ضلع پہنچے تو لوہردگا کے قریشی برادری کے لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا، خاص کر نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابل تعریف تھا۔ تمام لوگوں نے قریشی برادری کے بہتر مستقبل، تعلیم، صحت اور روزگار کے حوالے سے بات کی، اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کو نشہ، جوا، چوری،ا سمگلنگ سے بچانے پر زور دیا گیا اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب ایک پڑھے لکھے معاشرے کی ضرورت ہے، معاشرے میں نفرت پھیلانے، جرائم میں اضافے اور مظالم کرنے والوں کے خلاف متحد ہونے کا حلف لیا گیا۔ اس موقع پر چوراسی پنچایت کے چیئرمین جمیل اختر ببلو قریشی، نائب صدر عرفان قریشی، خزانچی شبیر قریشی، اوول جمعیت القریش پنچایت لوہردگا کے فیروز قریشی، افسر راجہ، احسان قریشی، سندواد، سلیم بڑے، شمیم قریشی،ریاض الدین قریشی، ببلو قریشی، اسلم قریشی، باریک قریشی، فیکو قریشی، پپو، بلال، چھوٹن قریشی، منصور قریشی سمیت لوہردگا کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
