ہومJharkhandنئے ریاستی انچارج کی رہنمائی میں پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا:...

نئے ریاستی انچارج کی رہنمائی میں پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا: کیشو مہتو کملیش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی، 15 فروری:۔ جھارکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا ہے کہ نئے ریاستی انچارج کے راجو کی رہنمائی میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ جھارکھنڈ سے ان کی طویل رفاقت رہی ہے۔ ریاستی کانگریس لیڈروں نے بھی ہائی کمان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کے راجو نے معلومات کا حق، تعلیم کا حق، منریگا اور فوڈ سیکورٹی بل کا مسودہ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ آندھرا پردیش سے 1981 بیچ کے آئی اے ایس افسر رہے ہیں۔ انہوں نے سال 2013 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ راہول گاندھی کے بہت قریب مانے جاتے ہیں۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں، انہوں نے آندھرا پردیش کے نیلور حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version