جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،21؍نومبر: مارننگ گروپ کے زیر اہتمام کھیلے جا رہے مولانا آزاد بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جہاں دو سابق چیمپئن اپنی جوڑیوں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں گے۔سیمی فائنل میں، شمیم مجیبی اور نسیم اختر نے تین سیٹس کے دلچسپ مقابلے کے بعد سابقہ چیمپئن عتیق احمد کسّو اور نشات انور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسری جانب، ڈاکٹر شیران علی اور توحید اکرم نے لگاتار دو سیٹس جیت کر مقبول انصاری اور یونس خان کو ہرایا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔فائنل میچ اتوار صبح 7 بجے چرچ کمپلیکس کے صحن میں کھیلا جائے گا، جہاں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
