ہومJharkhand’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے عزم کو پورا کر رہی...

’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے عزم کو پورا کر رہی ہے مودی حکومت: رام داس اٹھاولے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جھارکھنڈ کے میتھن ڈیم میں نصب کیا جائے گا بابا صاحب امبیڈکر کا عظیم الشان مجسمہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،20؍جنوری: حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے منگل کو جھارکھنڈ حکومت کے افسران کے ساتھ رانچی کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست جھارکھنڈ کا قیام سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے فیصلے کی وجہ سے ممکن ہو سکا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، او بی سی، اقلیتوں اور عام طبقہ سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر “سب کا ساتھ، سب کا وکاس ” کے نعرے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستور سازی میں ان کا اہم رول رہا ہے اور انہوں نے تمام طبقات کو انصاف دلانے کا کام کیا۔ اٹھاولے نے کہا کہ موجودہ وقت میں مرکزی حکومت ملک کی ترقی بہت تیز رفتاری سے کر رہی ہے اور ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بابا صاحب نے اپنے وقت میں ندیوں کو جوڑنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ آبی وسائل کا صحیح استعمال ہو سکے۔ پہلی حکومتوں نے اس فائدہ مند اسکیم پر توجہ نہیں دی، لیکن موجودہ مرکزی حکومت دریاؤں کو جوڑنے کے منصوبے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے جھارکھنڈ کے میتھن ڈیم میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا ایک شاندار مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں سڑکوں سے لے کر ہوائی اڈوں تک بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے۔ 25 کروڑ لوگ خط غربت سے اوپر آئے ہیں۔ سال 2014 میں شروع ہونے والی ‘پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت ان لوگوں کے بینک اکاؤنٹس کھلے جنہوں نے کبھی بینک کا دروازہ تک نہیں دیکھا تھا۔ پورے ملک میں 57 کروڑ سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں، جبکہ جھارکھنڈ میں 2 کروڑ سے زیادہ جن دھن اکاؤنٹس کھلے ہیں۔پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت 56 کروڑ سے زائد لوگوں کو قرض ملا ہے۔ وزیر اٹھاولے نے بتایا کہ حکومت ہند نے مدرا یوجنا کے تحت 20 لاکھ روپے تک کا قرض دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ جھارکھنڈ میں 1.65 کروڑ لوگوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔اجولایوجنا کے تحت سال 2016 سے اب تک ملک بھر میں 43.10 کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور جھارکھنڈ میں اس اسکیم کے تحت لاکھوں لوگوں کو گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹھاولے نے پردھان منتری آواس یوجنا اور آیوشمان بھارت یوجنا کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ان کی باوقار زندگی کے لیے ہر ضلع میں “اولڈ ایج ہوم” (ورِدھ آشرم) کی سہولت ضروری ہے، اور ریاستی حکومت سے تجویز ملنے پر مرکزی حکومت کی سطح سے ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ‘نشہ مکت بھارت ابھیان‘ (نشہ سے پاک بھارت مہم) کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر بھی زور دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version