ہومJharkhand’جذام تلاشی مہم‘ کا جائزہ لینے چنئی کی مرکزی ٹیم پہنچ بہراگوڑا

’جذام تلاشی مہم‘ کا جائزہ لینے چنئی کی مرکزی ٹیم پہنچ بہراگوڑا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دیہاتوں کا دورہ کر ممکنہ مریضوں کی اسکریننگ اور علامات کی تصدیق کی

جدید بھارت نیوز سروس
بہراگوڑا ،10؍جنوری: بہراگوڑا بلاک میں ‘جذام (کوڑھ) تلاش مہم‘(پہلا مرحلہ) کی زمینی حقیقت جاننے کے لیے سینٹرل لیپروسی ٹریننگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چنئی کی ٹیم ہفتہ کو بہراگوڑا پہنچی۔ آیوش میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امیت کمار داس نے ٹیم کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ ٹیم براہ راست آیوشمان آروگیہ مندر جگناتھ پور کے تحت آنے والے تاڑوا اور چھوٹا تاڑوا دیہات پہنچی اور سہیاؤں (ہیلتھ ورکرز) کے ذریعے نشان زد کیے گئے ممکنہ جذام کے مریضوں کی اسکریننگ کر کے بیماری کی علامات کی تصدیق کی۔ ٹیم کی قیادت کر رہے ڈاکٹر عثمان علی نے مقامی مراکز صحت اور دور دراز دیہی علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ ضلع لیپروسی کنسلٹنٹ ڈاکٹر راجیو لوچن مہتو بھی موجود تھے۔معائنے کے دوران ڈاکٹر عثمان علی نے مریضوں کی جانچ کی اور فیلڈ میں کام کرنے والی سہیاؤں سے بات چیت کر کے مہم کی پیش رفت، سہیا ترغیبی رقم اور مریضوں کو ملنے والے مالی فوائد کی تقسیم کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ علاقے میں بہتر صحت کے انتظام اور مریضوں کی تلاش میں فعال کردار ادا کرنے پر ٹیم نے سی ایچ او (CHO) سنگیتا دتہ اور اے این ایم (ANM) نیلم ٹوپو کے کاموں کی ستائش کی۔ آیوش میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امیت کمار داس نے ٹیم کو یقین دلایا کہ بہرہ گوڑہ محکمہ صحت کی ٹیم 24×7 مستعدی کے ساتھ مریضوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس موقع پر ایم پی ڈبلیو چندن ماننا سمیت علاقے کی کئی سہیا اور طبی عملہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version