ہومJharkhandکیندو پتے کے سرکاری نرخ میں اضافہ، مزدوروں کو ملے گا فائدہ

کیندو پتے کے سرکاری نرخ میں اضافہ، مزدوروں کو ملے گا فائدہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

1921 روپے فی بورا قیمت مقرر؛ پلاموں کمشنر کی صدارت میں لیا گیافیصلہ

جدید بھارت نیوز سروس
پلامو،31؍مارچ: ریاستی حکومت نے کیندو پتے کے فی بورا معیاری نرخ (سٹینڈرڈ ریٹ) میں اضافہ کر دیا ہے۔ سال 2026 کے لیے فی بورا قیمت میں 38 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2025 میں فی بورا معیاری نرخ 1883 روپے طے کیا گیا تھا، جبکہ اب سال 2026 کے لیے اسے 1921 روپے فی بورا مقرر کر دیا گیا ہے۔ پلامو کمشنر کُمود سہائے کی صدارت میں پیر کے روز کیندو پتا مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔
اجلاس میں نرخ بڑھانے کا متفقہ فیصلہ
اجلاس کے دوران نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں واضح طور پر کہا گیا کہ کیندو پتا جنگل کی ایک چھوٹی پیداوار (مائنر فارسٹ پروڈیوس) ہے، اس لیے پتے توڑنے والے مزدوروں کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔ چونکہ مزدور شدید گرمی کے موسم میں کیندو پتے توڑنے کا کام کرتے ہیں، اس لیے مشاورتی کمیٹی نے متفقہ طور پر نرخ بڑھانے کی منظوری دی۔
ریاستی حکومت کو ملتا ہے ریونیو
درحقیقت پلاموں، گڑھوا اور لاتیہار کے علاقوں میں مارچ اور اپریل سے لے کر جون کے مہینے تک کیندو پتے توڑنے کا کام ہوتا ہے۔ کیندو پتے سے ریاستی حکومت کو خطیر ریونیو (محصول) حاصل ہوتا ہے۔ ان اضلاع میں کیندو پتے کی کٹائی کے لیے کئی جنگلاتی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رجسٹری دفتر کا معائنہ
اجلاس کے بعد پلاموں کمشنر کُمود سہائے نے پلامو رجسٹری دفتر کا معائنہ بھی کیا۔ معائنے کے دوران کمشنر نے کئی امور پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زمین پر قانونی روک، سرکاری پابندی یا ملکیت کے حوالے سے تنازعات کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔واضح رہے کہ ریزرو ایریا (محفوظ علاقوں) میں کیندو پتے توڑنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اس اجلاس میں کمشنر کے سکریٹری وجے ورما، مائنر فارسٹ پروڈیوس پروجیکٹ ہزاری باغ کے جنرل منیجر کم کنوینر سکریٹری ڈاکٹر بی باسکرن، مدنی نگر کے کنزرویٹر آف فارسٹ پرویش اگروال اور کیندو پتا تاجروں کے نمائندے موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.