ہومJharkhandہیمنت حکومت نے 1.76 لاکھ کسانوں کے قرض معاف کئے

ہیمنت حکومت نے 1.76 لاکھ کسانوں کے قرض معاف کئے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دودھ کی پیداوار کیلئے 2 روپے فی لیٹر کی مراعاتی رقم کو بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا

1 روپے میں فصل بیمہ فراہم کرنے کی اسکیم بھی شروع کی، 16 لاکھ کسان مستفید ہوں گے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26 ستمبر:۔ راجدھانی کے دھووا کے پربھات تارا گراؤنڈ میں کسان سمان یوجنا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہیمنت حکومت نے 2 لاکھ روپے تک کی زرعی قرض معافی اسکیم کے تحت 1,76,977 کسانوں کا 400 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا۔ اس اسکیم کے تحت، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ڈی بی ٹی کے ذریعے 400.60 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جھارکھنڈ کے دودھ پیدا کرنے والوں کو دودھ کی پیداوار کے لیے دی جانے والی مراعاتی رقم کو 2 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کرنے کی اسکیم کا بھی آغاز کیا۔ 1 روپے میں فصل بیمہ فراہم کرنے کی اسکیم بھی شروع کی۔ اس سے 16 لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔
بی جے پی پر طنز
پربھات تارا میدان میں منعقد پروگرام میں سی ایم نے کہا کہ یہ پروگرام کسانوں کا قرض معافی نہیں بلکہ کسان سمان یوجنا ہے۔ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کسانوں کو سرمایہ داروں کو بیچنے والے تھے لیکن کسانوں نے ایک سال تک احتجاج کیا اور تین زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا۔ ان کے پاس ایم ایس پی دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، لیکن ان کے پاس سرمایہ داروں کے قرضے معاف کرنے کے لیے پیسے ہیں۔
۔۔۔لیکن میں ڈرنے والا نہیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی زبردستی کسی کو تنگ کرتا ہے تو اسے غریب کی بد دعا ملتی ہے، مجھے بھی جھوٹے مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ پتہ نہیں، آج 2 لاکھ روپے کے زرعی قرض کی معافی کے سلسلے میں عدالت میں PIL دائر کی جا سکتی ہے۔ لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں اور ان کے خلاف ہر جنگ لڑوں گا۔ پھر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سال میں کم از کم ایک ایسی اسکیم بتانی چاہئے جو ریاست کے عوام کے لئے کی گئی ہو اور عوام کو اس کا فائدہ مل رہا ہو۔
مہاراشٹر میں حکومت بنائی نہیں خریدی گئی
مہاراشٹر میں حکومت نہیں بنی بلکہ خریدی گئی ہے جہاں یہ لوگ نہیں جیتے، حکومت خرید لیتے ہیں۔ اب وہ ووٹ خریدنے جھارکھنڈ آئے ہیں۔ جھارکھنڈ جیل، گولی یا لاٹھی سے نہیں ڈرتے، انہوں نے لڑ کر جھارکھنڈ جیتا ہے اور لڑ کر اپنا حق حاصل کریں گے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ ڈاکٹر رامیشور اورائوں ، وزیر زراعت دپیکا سنگھ پانڈے، لیبر پلاننگ کے وزیر ستیانند بھوکتا، راجیہ سبھا ایم پی مہوا مانجھی، ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش، سابق ریاستی صدر راجیش ٹھاکر، ایم ایل اے راجیش کچھپ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version