ہومJharkhandحکومت کو ماب لنچنگ پر ایوان میں ترمیم کی تجویز لانی چاہیے:...

حکومت کو ماب لنچنگ پر ایوان میں ترمیم کی تجویز لانی چاہیے: مشترکہ تنظیم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 22؍ اگست: مانسون سیشن میں موب لنچنگ بل 2021 میں ترمیم اور اسے نافذ کروانے،10 جون 2022 کو رانچی مین روڈ فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر کو کھونٹی پتھرگڑی کیس کی طرز پر ختم کرنے ،رام گڑھ آفتاب انصاری قتل کیس کی جانچ سی بی آئی سے کروانے،لینگویج سبجیکٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پر عالم کی ڈگری رکھنے والے امیدواروں کا نتیجہ جاری کروانے،ثانوی آچاریہ اردو کے عہدہ پر تقرری میں فاضل ڈگری کے حامل امیدواروں کو شامل کروانے،اردو اکیڈمی کی تشکیل سمیت مسلم کمیونٹی کے انصاف، حقوق، تعلیم اور روزگار سے متعلق معاملات پر اصلاحات اور کارروائی کو لے کر مانڈر بلاک کے برامبے میں مسلم تنظیم کے لیڈروں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور جھارکھنڈ حکومت سے مطالبات کئے۔ اس موقع پر آمیا آرگنائزیشن کے صدر ایس علی نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو ابھی تک آبادی کے تناسب سے حقوق نہیں ملے ہیں۔جمعیت المومنین چوراسی کے سربراہ مجید انصاری نے کہا کہ انصاف اور احترام سے متعلق مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔انجمن اسلامیہ مانڈر کے سربراہ نوراللہ حبیب ندوی نے کہا کہ جھارکھنڈ علیحدہ ریاست کی تحریک میں مسلم کمیونٹی کا اہم رول ہے اور حکومت کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ راتو بلاک انجمن کمیٹی کے سکریٹری انیس الرحمن نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے مسائل حکومتی سطح پر زیر التوا ہیں جنہیں حل کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر محمد انعام اللہ ندوی، انجمن خان، اجمل الحق، جنید عالم، تحمید انصاری، مہتاب انصاری، مشتاق انصاری، ابوذر انصاری، طاہر انصاری، مجیب انصاری، معین انصاری، شفیق انصاری، زین الانصاری سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version