ہومJharkhandتنظیمی تخلیق 2025 مہم کے تحت منتھن کا چوتھا دن دو سیشن...

تنظیمی تخلیق 2025 مہم کے تحت منتھن کا چوتھا دن دو سیشن میں اختتام پذیر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

عوامی مسائل پر کانگریس کا ہمیشہ فوکس رہتا ہے: کے راجو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،29؍مارچ: تنظیمی تخلیق 2025 مہم کے تحت منتھن کا چوتھا دن دو سیشن میں اختتام پذیر ہوا۔ آج کے اجلاس میں مختلف سول تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ریاستی کانگریس انچارج شری کے راجو اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جب کہ میٹنگ کی صدارت ریاستی کانگریس صدر شری کیشو مہتو کملیش نے کی۔منتھن چرچہ کا آغاز کرتے ہوئے، کیشو مہتو کملیش نے میٹنگ کے مقاصد کے بارے میں موجود مختلف شہری تنظیموں کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔میٹنگ میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شری کے راجو نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوامی مسائل پر توجہ دیتی ہے۔ جھارکھنڈ آنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ ہر ضلع میں زمین اور نقل مکانی کے بہت سے مسائل ہیں۔ بحالی سے متعلق قانون کانگریس نے 2013 میں لایا تھا۔ کانگریس کو ریاست میں ان مسائل کو حل کرنے میں پہل کرنی ہوگی۔ اگر عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے تو ہم علاقے میں جا کر عوام سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ کس بنیاد پر ہمارے حق میں ووٹ دیں۔ ریاستی کانگریس کو عوامی مسائل پر ہر ماہ ایک میٹنگ کا اہتمام کرنا ہوگا ، مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہوگا اور ان کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ ہمیں معاشرے کے نمائندوں کو شامل کر کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینا ہو گا، تب ہی عوام ہمارا ساتھ دے گی۔ میں گزشتہ 40 سالوں سے اس شعبے سے وابستہ ہوں اور مختلف ریاستوں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے میکنزم کیسے بنانا ہے، لیکن اس کے لیے ہمیں دیانتداری سے پہل کرنا ہو گی۔ ریاستی کانگریس کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ کتنے مسائل کی نشاندہی کی گئی اور انہیں حل کیا گیا۔ مخلوط حکومت میں ہونے کے باوجود ہمیں عوامی مسائل کے لیے لڑنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ایس ٹی ایس سی او بی سی اقلیتی طبقہ کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرنی ہوگی اور ان کے حل کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ تنظیم سازی کا یہ سال بہت اہم ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم اپنی کامیابیوں کو عوام تک نہیں پہنچا پا رہے۔ تنظیم بنانے کے ساتھ ساتھ ہمیں عوام تک پہنچ کر اپنی کامیابیوں کے بارے میں بتانا ہو گا۔ بی جے پی ہمارے ذریعہ کئے گئے کاموں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتی ہے۔ سیلف ہیلپ گروپس کا تصور کانگریس نے کیا تھا اور انہیں زمین پر لایا گیا تھا، جس سے آج ملک بھر میں لاکھوں خواتین مالی طور پر مستفید ہو رہی ہیں۔آج کی میٹنگ سے مختلف معاشروں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئےجیاں دریز، رتن ترکی، دیامنی بارلا، بلرام ایلینا ہورو، آلوکا کجور، دیولا مرمو، ریشما بیگم، گنیش روی، پنٹو ڈے، پی سی گوسوامی، نیلسن ٹوپنو، ڈاکٹر ایم ایم پانڈا، پریہ شیلا بیسرا، یوسف داس، فادر ٹام، بشپ سمون، ڈاکٹر راکیش پال، راجویر پیٹر، للن امبیڈکر، چندرشیکھر داس، منوج پاسوان، پونا رام، بھوگی پاسوان، گوپال داس، اکھیلیش یادو، راجیش گپتا، سنیل جیسوال نے خطاب کیا۔ آج کی میٹنگ میں خاص طور سے کانگریس لیجس لیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ یادو، سبودھ کانت سہائے، بندھو ترکی، راجیش ٹھاکر، ستیش پال منجنی ، ابھیلاش ساہو، امویہ نیرج کھلکھو، کمل ٹھاکر، ریاض انصاری، کیدار پاسوان، گجندر سنگھ سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version