ہومJharkhandپارس ہسپتال کے ڈاکٹر نے کڈنی جانچ کرنے کی صلاح دی

پارس ہسپتال کے ڈاکٹر نے کڈنی جانچ کرنے کی صلاح دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

شوگر، بی پی کنٹرول کریںاور بھرپور پانی پیئیں:ڈاکٹر اشوک کمار ویدیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،12مارچ:۔ ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر پارس ہسپتال ایچ ای سی کے نیفرولوجسٹ ڈاکٹر اشوک کمار ویدیا نے کہا کہ کڈنی ڈے ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ اس سال کڈنی ڈے 13 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔ اس بار ورلڈ کڈنی ڈے 2025 کا تھیم ہے، ’’کیا آپ کی کڈنی ٹھیک ہیں؟ وقت رہتے معلوم کریں، کڈنی کی صحت کی حفاظت کریں‘‘۔ یہ کڈنی کی بیماری کے سنگین ہونے سے پہلے اس کی شناخت کے لیے کڈنی کی جانچ کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ڈاکٹر ویدیا نے بتایا کہ کڈنی پورے جسم کا کیمیائی توازن برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے اور یہ جسم سے زہریلے عناصر کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ جھارکھنڈ میں کڈنی سے متعلق بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، ایسے میں لوگوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کڈنی کی صحت کو بنائے رکھنے کے لیے شوگر اور بی پی کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے، اور پانی بھی وافر مقدار میں پینا چاہیے۔ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا، خاص طور پین کلرس ادویات لینے سے گریز کرنا چاہیے۔ جنک فوڈ سے دور رہنا چاہیے اور روزانہ 2 سے 2.5 کلومیٹر پیدل چلنا چاہیے۔ اس کے علاوہ باقاعدگی سے ورزش اور خوراک پر توجہ دینی چاہیے۔ڈاکٹر ویدیا نے یہ بھی کہا کہ 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر سال ایک بار اپنے کڈنی کی جانچ کرانا چاہیے، خاص طور پر اگر خاندان میں شوگر، بی پی یا کڈنی سے متعلق کوئی بیماری ہو۔ اگر جسم میں سوجن یا پھولنے جیسا مسئلہ ہو تو یہ کڈنی کی بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے جس کے لیے کڈنی کا چیک اپ ضروری ہو جاتا ہے۔کڈنی کے عالمی دن کا مقصد لوگوں کو کڈنی کی اہمیت اور اس کی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں بیدارکرنا ہے کیونکہ کڈنی سے متعلق کسی بھی مسئلے کی وقت رہتے نشاندہی کر اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔پارس اسپتال کے زونل ہیڈ شری کانت سبودھی نے کہا کہ پارس اسپتال میں ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب ہے، اور یہاں ہر ماہ 1800 سے زیادہ مریضوں کا ڈائیلاسز کیا جاتا ہے، جس سے کڈنی کے مریضوں کو کافی راحت مل رہی ہے۔مانس لابھ، مارکیٹنگ ہیڈ، پارس ہسپتال ایچ ای سی نے کہا کہ ایچ ای سی اور اس کے آس پاس کے لوگوں کے کڈنی کے مریض اب پارس ہسپتال میں بغیر دور جا کر ڈائیلاسز کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں کڈنی سے متعلق تمام امراض کا علاج تجربہ کار اور نامور ڈاکٹرز کر رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version