ہومJharkhandآمیا تنظیم کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

آمیا تنظیم کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جھارکھنڈیوں اور مسلم کمیونٹی کے مسائل جلد ہوں گےحل : ہیمنت سورین

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3؍ستمبر: وزیر صحت عرفان انصاری کی قیادت میں آمیا تنظیم کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور جھارکھنڈیوں اور مسلم کمیونٹی کے انصاف کے حق سے متعلق مطالبات کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ تنظیم کے مرکزی صدر ایس علی نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ریاست میں مقامی پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے باہر کے امیدواروں کو فوائد مل رہے ہیں، پسماندہ طبقات کو ضلع وار بھرتیوں میں آبادی کے تناسب سے ریزرویشن نہیں مل رہا ہے، جے ایس ایس سی اسسٹنٹ آچاریہ زبان کے عہدوں پر عالم ڈگری والے امیدواروں کا نتیجہ دے رہی ہے۔ دوسری طرف ثانوی آچاریہ بھرتی میں فاضل ڈگری والے افراد کو شامل نہیں کیا گیا، رانچی یونیورسٹی کی جانب سے مدرسہ عالم فاضل کا امتحان نہیں لیا جا رہا ہے، ریاست میں موب لنچنگ بل 2021 پر عمل درآمد نہ ہونے سے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،10 جون 2022 کو رانچی فائرنگ کے واقعہ میں مختلف تھانوں میں درج ایف آئی آر واپس نہیں لی گئیں اور گولیاں چلانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اردو ٹیچر کی 3712 پوسٹوں کو ٹی ای ٹی پاس سے بھرنے کے بجائے اسسٹنٹ ٹیچر بنا دیا گیا،چھینے گئے 544 اردو اسکولوں کی حیثیت بحال نہیں ہوئی، اردو اکیڈمی ابھی تک نہیں بنی، مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے لیے وزیر اعلیٰ اقلیتی کوچنگ اسکیم شروع نہیں ہوئی، بنگالی بولنے والے جھارکھنڈی مسلمانوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے،اتر پردیش کی طرز پر بھینسوں کی نسل کے جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، بنکروں اور ٹیلرنگ کمیٹیوں کو کپڑوں کا سرکاری کام نہیں دیا جا رہا ہے، سرکاری زمین پر صدیوں سے قائم مسلم مذہبی مقامات کو زمین کا لیز نہیں دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ یہ معاملہ نوٹس میں آیا ہے اور جلد ہی اسے حل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر آمیا تنظیم کے لطیف عالم، ضیاء الدین انصاری، محمدفرقان، عمران انصاری، نوشاد عالم، رحمت اللہ انصاری، اکرام حسین، اورنگزیب عالم، عبدالغفار، علاؤالدین انصاری، صفدر سلطان، ارشد ضیا، افضل خان، محمد عبداللہ وغیرہ شامل تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version