صدر جمہوریہ کے نام چترا ڈی سی کومیمورنڈم پیش کیا
جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 24 دسمبر: چترا ضلع کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام کانگریس پارٹی نے ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے لوک سبھا میں آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بارے میں کئے گئے تبصرے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ اس احتجاجی ریلی میں کانگریس کے سیکڑوں قائدین نے پوسٹ آفس پر واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔میمورنڈم کے ذریعے کہا گیا ہے کہ حکمراں پارٹی اپنی مرضی سے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے ان کی مقبولیت کو کم کرنا چاہتی ہے اور ملک کے لٹیروں سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کے پہلے وزیر قانون اور آئین ساز بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے گئے قواعد کی وجہ سے وزیر داخلہ امت شاہ اس عہدے پر فائز ہیں اور ان کی توہین کر رہے ہیں۔ اس توہین کو لے کر کانگریس عوامی تانترک انداز میں سڑکوں سے ایوان تک احتجاج کرے گی،احتجاجی ریلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ مردا باد ، امیت شاہ استعفیٰ دیں، وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیں، امیت شاہ تمہاری دادا گری نہیں چلے گی،بھارت بابا صاحب کی توہین برداشت نہیں کرے گاجیسے نعرے لگائے گئے۔ بابا صاحب نے قبائلیوں، غریبوں، دلتوں، پسماندہ طبقات، اقلیتوں، اکثریت، ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور ان تمام لوگوں کے لیے جنہوں نے آئین لکھا ہے ان کے خلاف ناشائستہ زبان کوکانگریس پارٹی سمیت کوئی بھی ہندوستانی برداشت نہیں کرے گا۔اس پروگرام کی قیادت کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پرمود کمار دوبے، اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر حاجی خیام کوثر، پپو رضا، ڈاکٹر بھولا، خواجہ نظام الدین نے کی اس برہمی ریلی میں سینکڑوں کانگریسی لیڈران نے شرکت کی۔
