ہومJharkhandجھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج کو ’حد میں رہیں‘ کہنے والے وکیل...

جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج کو ’حد میں رہیں‘ کہنے والے وکیل کو سی جے آئی نے لگائی پھٹکار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

فوجداری توہین عدالت نوٹس کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ نئی دہلی، 23 جنوری:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس راجیش کمار کے ساتھ نوک جھونک کے معاملے میں فوجداری توہینِ عدالت کے نوٹس کو چیلنج کرنے والی وکیل مہیش تیواری کی عرضی سپریم کورٹ نے خارج کر دی ہے۔ اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کی۔ واضح رہے کہ جسٹس راجیش کمار کی عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل مہیش تیواری کے ساتھ ہونے والی نوک جھونک کو ہائی کورٹ نے سنجیدگی سے لیا تھا۔اس دوران ملزم وکیل نے جج کو ’حد میں رہیں‘ کہہ دیا تھا۔ کورٹ نمبر ایک میں اُس وقت کے چیف جسٹس ترلوک سنگھ چوہان کی قیادت میں پانچ ججوں پر مشتمل فل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی تھی، جس کے دوران جج اور وکیل کے درمیان ہونے والی نوک جھونک سے متعلق ویڈیو بھی پیش کی گئی تھی۔ فوجداری توہینِ عدالت کے اس معاملے میں چیف جسٹس نے وکیل مہیش تیواری سے واقعے پر ان کا موقف جاننا چاہا تھا، جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے مکمل ہوش و حواس میں جسٹس راجیش کمار سے وہ باتیں کہی تھیں اور اس پر کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد فل بنچ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے وکیل مہیش تیواری کو فوجداری توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا، جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس فل بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سُجیت نارائن پرساد، جسٹس رنگن مکھرجی، جسٹس آنند سین اور جسٹس راجیش شنکر شامل تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version