جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،31؍اکتوبر: چیف منسٹر ہیمنت سورین نے آج رام گڑھ ایم ایل اے ممتا دیوی کی دلمی بلاک کے ہوہد گاؤں واقع رہائش گاہ پہنچے۔ وہیں انہوں نے ایم ایل اے ممتا دیوی کے سسر آنجہانی سریو مہتو کو ان کی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین نے اس مشکل وقت میں آنجہانی کی روح کے سکون اور سوگوار خاندان کو طاقت دینے کے لئے ایشور سے پرارتھنا کی ۔ وزیر اعلیٰ نے ایم ایل اے ممتا دیوی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات اظہار تعزیت کیا اور انہیں تسلی دی۔اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر رابندر ناتھ مہتو، دیگر ایم ایل ایز اور کئی معززین نے بھی آنجہانی سریو مہتو کو ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔واضح ہو کہ رام گڑھ ایم ایل اے ممتا دیوی کے سسر سریو مہتو کا 20 اکتوبر 2025 کو انتقال ہو گیاتھا ۔ آنجہانی سریو مہتو نے اپنے پیچھے بیوی، تین بیٹے، ایک بیٹی اور دو بہوؤں سمیت پورا خاندان چھوڑا ہے۔
