ہومJharkhandافسانہ نگار ممتاز شارق کے افسانوں کے مجموعے ’’پیاسے لوگ‘‘ کی تقریب...

افسانہ نگار ممتاز شارق کے افسانوں کے مجموعے ’’پیاسے لوگ‘‘ کی تقریب رونمائی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جمشیدپور ۲۱؍اکتوبر (راست)ادبی منچ جمشیدپور کی جانب سے شہر آہن کے ممتاز افسانہ نگار ممتاز شارق کے افسانوں کے مجموعے “پیاسے لوگ”کی تقریب رونمائی کریم سٹی کالج جمشیدپور کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ریاض کے دست مبارک ہوئی ۔ اس موقع پر مہمان اعزازی کے حیثیت سے مشہور افسانہ نگار نیاز اختر ، ڈاکٹر اختر آزاد،تنویر اختر رومانی ، پروفیسر جاوید اختر انصاری ، جلوہ افروز تھے ۔ اس موقع پر معروف افسانہ نگار ڈاکٹر اختر آزاد ،اور نامور افسانہ نگار جناب نیاز اختر نے اپنے خیالات پیش کیے ۔ اور ممتاز شارق کے افسانوں کے مجموعے پیاسے لوگ پر اپنا تنقیدی جائزہ لیا ۔ کریم سٹی کالج کے پروفیسر محفوظ عالم کے رعلاوہ محبان اردو کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version