ہومJharkhandپلاموں میں ندیوں کودوبارہ بحال کرنے کی مہم شروع

پلاموں میں ندیوں کودوبارہ بحال کرنے کی مہم شروع

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر اور ایم ایل اے نے کی شروعات

جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں،6 ؍جون: جھارکھنڈ کے ایک بڑے علاقے کی لائف لائن سمجھی جانے والی کوئل اور اورنگا کی معاون ندیوں کو بحال کرنے کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ندیوں کی تقریباً 500 معاون ندیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں دوبارہ زندہ کیا جانا ہے۔جھارکھنڈ حکومت کے وزیر خزانہ رادھا کرشن کشور اور ایم ایل اے رام چندر سنگھ نے یہ مہم شروع کی ہے۔ پلاموں ٹائیگر ریزرو کے علاقے میں یوم ماحولیات کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ریوائیو دی ریور مہم شروع کی گئی ہے۔اس مہم کا مقصد ندیوں کو زندہ کرنا ہے۔ پلاموں ٹائیگر ریزرو نے پہل کی ہے اور بیتلا نیشنل پارک کے علاقے میں 10 ایکڑ میں بانس کے جنگل کو تیار کرنے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔پلاموں ٹائیگر ریزرو کی طرف سے ندیوں کو بحال کرنے اور بانس کے جنگلات کو ترقی دینے کی کئی اسکیموں کے بارے میں معلومات وزیر اور ایم ایل ایز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ پلاموں ٹائیگر ریزرو نے عوامی شراکت اور مقامی لوگوں کی مدد سے دریاؤں کو بحال کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔اس دوران وزیر رادھا کرشن کشور نے پلاموں ٹائیگر ریزرو کی ‘ہنر سے روزگار مہم میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو تقرری نامہ بھی دیا ہے۔ ہنر سے روزگار مہم کے تحت بوڑھا پہاڑ کمیٹی کے علاقے کے نوجوانوں کو پلاموں ٹائیگر ریزرو میں تربیت دی گئی۔ جس کے بعد نوجوانوں کو کئی کمپنیوں میں منتخب کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران پلاموں کی ڈی سی سمیرا ایس، اے ایس پی ابھیان راکیش سنگھ سمیت کئی اہلکار موجود تھے۔پلاموں ٹائیگر ریزرو کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرجیش کانت جینا نے بتایا کہ کوئل اور اورنگا ندی کی معاون ندیوں کے سروے کا کام شروع ہو گیا تھا، جس کے بعد سب کو بحال کرنے کی مہم شروع ہو گئی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version