ہومJharkhandچترا کالج کا 65 واں یوم تاسیس بڑی شان و شوکت کے...

چترا کالج کا 65 واں یوم تاسیس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وائس چانسلر، ایم پی، ایم ایل اے اور کئی اسکالرس ہوئے شریک

جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،یکم؍جولائی: چترا کالج چترا کے 65ویں یوم تاسیس کے موقع پر کالج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مقامی ایم پی کالی چرن سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔مہمان اعزازی کے طور پر ونوبا بھاوے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر چندر بھوشن شرما اور چترا کے ایم ایل اے جناردن پاسوان موجود تھے۔ کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام کا آغاز شمع روشن کر اور سرسوتی وندنا سے کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مکیش کمار جھا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پرنسپل نے گزشتہ ایک سال کی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں اور طلباء کو نظم و ضبط کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد شعبہ بی ایڈ کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ مہمان اعزازی وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ ایم پی اور ایم ایل اے نے بھی کالج کو ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا۔ یوم تاسیس کے موقع پر کالج میں 24 جون سے 30 جون تک منعقد ہونے والے تمام مقابلوں کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔ شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیوتی پردھان کو وائس چانسلر نے بہترین استاد اور چھوٹو ہیمبرم کو گیم کوچ کے لیے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر ماڈل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر منیش دیال، ویمنس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ڈی این رام، چترا کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر ٹی این سنگھ، لالا پریتم بی ایڈ کالج کے پرنسپل لالاجی، بی ایڈ ڈویژن کے سربراہ نند کشور سنگھ، پروفیسر پریم بسنت باکھلا اور تمام پروفیسر اور غیر تدریسی عملہ اور طلبہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version