جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،12مارچ:۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پچھلے سال عید ایکسپو کے انعقاد میں کامیابی ملنے اور اسٹال دکانداروں اور عوام کی زبردست ڈیمانڈ کے بعد دوسری بار عید ایکسپو لگایا جا رہا ہے۔ یہ عید ایکسپو رسالدار شاہ بابا مزار کمیٹی اور پولس پبلک رپورٹر کے مشترکہ کوشش سے لگایا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے درگاہ کمیٹی اور پولس پبلک رپورٹر کی ٹیم نے مشترکہ طور پر بتایا کہ اس 15 روزہ تاریخی عید ایکسپو بازار، جس کا انعقاد17 مارچ سے 31 مارچ 2025 تک یا عید کی چاند رات تک رانچی کے ڈورنڈا واقع رسالدار بابا عرس میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں 100 سے زیادہ سبھی طرح کے اسٹال لگائے جا رہے ہیں۔ جس میں بڑے، بچوں، لیڈیز، مرد کے سبھی کپڑے، کرتا، نقاب- حجاب، بنارسی سوٹ اور ساڑی، کولکاتہ کرتی، لکھنوی اور کشمیری شٹ سے لیکر ہر طرح کے کپڑے، جوتا، چپل سنڈل، کاسمیٹک، چشما، برتن، کھلونا، جویلری، نقاب، کالین، فرنیچر، کراکری کی کئی قسم ، سیوئی، ڈرائی فرٹ، سجاوٹ کے سامان، الگ الگ فڈ اسٹال، آر اینڈ کرافٹ، جویلری، لیڈیز کارنر، آچار پاپڑ، بیڈ شیٹ، دسترخان کے ساتھ ہی عید سے جڑے سبھی ضرورتوں کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ موٹرسائیکل اور کار کا کلیکشن بھی موجود رہے گا۔ یہ سبھی اسٹال جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ کشمیر، بنارس، دہلی، کولکاتہ، راجستھان، مدھیہ پردیش وغیرہ ملک کے الگ الگ جگہوں سے اسٹال موجود رہیں گے۔ انٹری اور پارکنگ مفت رہی گی۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی، پولس پبلک رپورٹر ٹیم اور ڈورنڈا تھانہ انچارج دیپیکا پرساد کے ذریعہ مشترکہ طور پر عید ایکسپو کے کئی تشہیر گاڑی کو روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر محمد ایوب گڈی، سکریٹری جاوید انور، خزانچی زین العابدین، نائب صدر محمد رضوان، محمد بلال، ذوالفقار علی، درگاہ کمیٹی کے رکن آصف نعیم، نجو انصاری، خالک گڈی، اعجاز گڈی، شمپا گڈی، انس گڈی، آزاد گڈی، اسسو گڈی ، پولس پبلک رپورٹر کے محمد شاہد خان، سمیر، سرفراز قریشی، سندیپ کمار مشرا، اعجاز، ابرار، روہت پانڈے، پرینکا سنگھ وغیرہ موجود تھے۔
