جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ17 مئی:ایک نئی شادی شدہ خاتون کی زندگی شادی کے دس دن بعد ہی تباہ ہو گئی۔ پچمبا تھانہ علاقہ کے نواڈیہہ میںآج ایک دل دہلا دینے والاواقعہ پیش آیا۔ جب ایک نوجوان کی شادی کے صرف دس دن بعد سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر پچمبا تھانہ علاقہ کے نواڈیہہ کے قریب سڑک حادثہ میں بائک پر سوار ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا اور اسے بہتر علاج کے لئے دھنباد ریفر کیا گیا۔ وہاں سے اسے رانچی ریفر کیا گیا لیکن نوجوان کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ کھوا کا 28 سالہ نکی منڈل یڈیہہ سے کھاوا میں اپنے گھر جا رہا تھا کہ نواڈیہہ پل کے قریب جموا سے آنے والی ایک تیز رفتار اسکارپیو نے موٹر سائیکل سوار نکی منڈل کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی منڈل کو علاج کے لیے گریڈیہہ صدر اسپتال لایا گیا، جہاں سے اسے بہتر علاج کے لیے دھنباد ریفر کردیا گیا۔ جہاں اس کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نکی منڈل کی شادی کاٹھوارہ ریمبا کی ششما کماری سے 7 مئی کو ہوئی تھی اور شادی کے دس دن بعد ہی وہ اپنے پیچھے والدین اور نئی دلہن کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ نکی رانیڈیہ کے ایک پیرا ٹیچر گوکل منڈل کا چھوٹا بیٹا تھا اور گریڈیہ میں ایک اسٹیل فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ اس نے شادی کے ایک دن بعد ہی ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ یہاں شادی کے فوراً بعد نوجوان کی موت کے باعث نئی دلہن بار بار بیہوش ہو رہی تھی جب کہ والدین کی آہ و بکا سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔
مین روڈ پر ایک بڑا درخت گرا
گریڈیہہ:ہفتہ کی دوپہر کو آنے والے اچانک طوفان نے پورے ضلع میں تباہی مچا دی۔ شدید طوفان اور بارش کے درمیان ضلع بھر میں درجنوں درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ گرڈیہ مین روڈ پر پچمبا تھانے کے سامنے مین روڈ پر ایک بہت بڑا درخت گر گیا، جس میں نصف درجن موٹر سائیکلیں اور ایک سوئفٹ ڈیزائر کار دب گیا۔ اسی طرح پچمبا اندودیہ مورچہ کے مشن گراؤنڈ کے قریب سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑا درخت گر گیا، اس کے ساتھ ہی ایک بجلی کا کھمبہ بھی گر گیا۔ اس کے علاوہ ہریچک اندوڈیہ کلیانڈی سمیت کئی مکانات کی کنکریٹ کی چھتیں اڑ جانے کی خبر ہے۔ طوفان اور بارش کی وجہ سے ڈمری بگودر میں بھی کا فی نقصان ہوا ہے۔
