ہومJharkhandتلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارک رانچی پہنچے

تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارک رانچی پہنچے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کانگریس کے سینئرلیڈروں نے گلدستہ پیش کر استقبال کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 5؍ دسمبر: تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارک آج سہ پہر بھگوان برسا منڈا ایرپورٹ، رانچی پہنچے۔ ان کی آمد پر، جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو کملیش اور جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے نائب صدر شمشیر عالم سمیت پارٹی کے کئی سینئرلیڈروں نے گلدستے اور شال کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر ملاقات کے دوران، کانگریس قائدین نے نائب وزیر اعلیٰ وکرمارک کا گرمجوشی سے استقبال کیا، تلنگانہ حکومت کے ذریعہ کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی ستائش کی، اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان وفاقی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ کا قافلہ اس کے بعد اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوا، جہاں پارٹی لیڈروں اور ایم ایل ایز نے ان سے بشکریہ ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران وکرمارک نے جھارکھنڈ پردیش کانگریس کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں اور ریاست میں عوامی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ریاست میں دیہی بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، صحت خدمات کی مضبوطی، اور سماجی انصاف کے پروگراموں جیسی مختلف ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ میٹنگ میں موجود کانگریسی عہدیداروں نے نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاست کے بنیادی چیلنجوں، عوامی بہبود کی اسکیموں پر عمل آوری اور پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے کے بارے میں تجاویز بھی شیئر کیں۔ دونوں ریاستوں کے درمیان ترقیاتی اور انتظامی تجربات کے تبادلے پر بھی ایک معاہدہ طئے پایا۔ ملو بھٹی وکرمارک نے جھارکھنڈ کانگریس لیڈروں کے جوش و خروش اور مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی کی بنیادی طاقت اجتماعی قیادت اور مضبوط عوامی رابطہ میں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ریاستوں کی کانگریس اکائیاں تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مفاد میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ ریاستی کانگریس کے قائدین اور کارکنان خاص طور پر ان کے دورے کو لے کر پرجوش تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version