ہومJharkhandسوریہ ہانسدا انکاؤنٹر کی سی بی آئی جانچ کرانے کی مانگ کولیکربھاجپا...

سوریہ ہانسدا انکاؤنٹر کی سی بی آئی جانچ کرانے کی مانگ کولیکربھاجپا کے ایک وفد نے گورنر سے ملاقات کر میمورنڈم سونپا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،29؍اگست: سوریہ ہانسدا پولسیہ انکاؤنٹر کی سی بی آئی جانچ کروانے اور نگڑی میں رعیت کسانوں کی پیداوار زمین پر مجوزہ ریمس 2 کی تعمیر پر فوری روک لگانے کی مانگ کولیکر بھاجپا ریاستی صدر بابولال مرانڈی کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفد راج بھون جا کر گورنر سے ملاقات کی اور میمورنڈم سونپا ۔ گورنر کو ریاستی حکومت اور یہاں پولس انتظامیہ کی تاناشاہی سے آگاہ کراتے ہوئے کئی مطالبات کئے گئے۔ اس وفد میں ریاستی صدر بابولال مرانڈی کےساتھ ایگزیکیوٹیو صدر رویندر کمار رائے، ریاستی جنرل سکریٹری نیز راجیہ سبھا ممبر آدیہ پرساد ساہو ، پردیپ ورما، ریاستی نائب صدر راکیش پرساد، وکاس پریتم ، رانچی رکن اسمبلی سی پی سنگھ، ہٹیا کے رکن اسمبلی نوین جیسوال، گنگوتری کجور، ریاستی سکریٹری گنیش مشرا، سروج سنگھ، سنیتا سنگھ ، ریاستی میڈیا انچارج یوگندر پرتاپ سنگھ اور اشوک بڑائک شامل تھے۔ وفد نے سوریہ ہانسدا کے انکاؤنڈر کو ایک سازش بتایا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version