ہومJharkhandبلاک انجمن کمیٹی بڑھمو کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

بلاک انجمن کمیٹی بڑھمو کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سماجی لیڈر بننا سیاسی لیڈر سے زیادہ مشکل : ممبر اسمبلی سریش کمار بیٹھا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،15؍ جنوری:بلاک انجمن کمیٹی اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ بڑھمو کے تمام نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت الیکشن آپریٹنگ کمیٹی کے چیئرمین یونس احمد انصاری نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری ماسٹر احسان نے انجام دیے۔ پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی حلقہ کانکے کے ایم ایل اے سریش کمار بیٹھا اور بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیٹھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی لیڈر بننا سیاسی لیڈر بننے سے زیادہ مشکل ہے، کیونکہ سماج میں ہر ایک کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی نے تمام حاضرین کو نماز پڑھنے کی ہدایت دی۔ تقریب کے دوران صدر کے عہدے کے لیے شمیم بڑیہار، سیکرٹری کے لیے نعیم انصاری، جنرل سیکرٹری کے لیے چھوٹے خان اور خزانچی کے عہدے کے لیے عقیل خان نے اللہ کے نام پر حلف اٹھایا اور عہد کیا کہ وہ معاشرے کے لیے وقف ہو کر کام کریں گے اور تمام لوگوں کے ساتھ انصاف کریں گے۔ اس موقع پر راتو بلاک انجمن کے صدر عطا اللہ انصاری، مانڈر بلاک کے صدر نور اللہ حبیب ندوی، کوئلوری مزدور یونین کے لیڈر اقبال حسین، ضلع پریشد رکن رام جیت گنجھو، مکھیا رام برت منڈا، تسلیم انصاری، ذاکر حسین، سجاد انصاری، افروز حسین، انیس الانصاری، حافظ انصاری، ادریس انصاری، لقمان انصاری، عثمان خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version