ہومJharkhandسپریم کورٹ نے ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میںبامبے ہائی کورٹ کے فیصلے پر...

سپریم کورٹ نے ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میںبامبے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگائی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
نئی دہلی، 24 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ نے 2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میں 12 ملزمان کو بری کرنے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد رہا ہونے والے افراد کو جیل واپس جانے کی ضرورت نہیں ہے یعنی رہا ہونے والے افراد دوبارہ جیل نہیں بھیجے جائیں گے۔ممبئی ہائی کورٹ نے 21 جولائی کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ کیس میں 12 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل ستمبر 2015 میں نچلی عدالت نے 5 کو موت اور 7 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کو ملزمین نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے تمام 12 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 2006 میں ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں 7 بم دھماکوں میں کل 189 افراد ہلاک اور 820 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں ماخوذ متعدد افراد جو کہ  پاکستانی شہری تھے وہ پہلے ہی ملک سے فرار ہو چکے تھے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version