ہومJharkhandسدیش مہتو نے کھرساواں گولی کانڈ کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش...

سدیش مہتو نے کھرساواں گولی کانڈ کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،یکم ؍جنوری: آجسو پارٹی کے سربراہ اور سابق نائب وزیراعلیٰ سدیش مہتو نے آج کھرساواں گولی کانڈ کے مقام پر شہیدوں کو نمن کیا۔ اس موقع پر سدیش مہتو نے کہا کہ کھرساواں گولی کانڈ، سنتھال ہول، اور برسا اولگولان جیسی قبائلی بغاوتوں کے گمنام شہیدوں کی شناخت جلد از جلد ہونی چاہیے، تبھی شہیدوں کو سچی خراجِ عقیدت مل پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی اولاد کو صرف نوکری دے کر ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہو جاتی۔ ان تحریکوں میں شہیدوں کی تعداد ہزاروں میں تھی، لیکن اصل اعداد و شمار اور نام سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ حکام کی جانب سے اعداد و شمار کافی کم کر کے بتائے گئے تھے۔سدیش مہتو نے کہا کہ جھارکھنڈ تحریک کے دور سے ہی آجسو کے لیے کھرساواں شہید استھل تحریک کا ذریعہ رہا ہے۔ یہیں پر آجسو کے تحریک کاروں نے ریاست جھارکھنڈ کے لیے اپنی تعلیمی اسناد کو جلا دیا تھا۔ مہتو نے کہا کہ آجسو پارٹی شہیدوں کے خوابوں کا جھارکھنڈ تعمیر کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے دباؤ میں حکومت ‘پیسا (PESA) قوانین بنانے پر مجبور ہوئی ہے، لیکن اس کے ڈرافٹ کو اب تک عوامی نہ کرنا شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔سدیش مہتو پارٹی کے سینئرلیڈروں سابق وزیر رام چندر سہیس، مرکزی نائب صدر پروین پربھاکر، جنرل سکریٹری ہری لال مہتو، ست نارائن مہتو، وجے سنگھ مانکی، نندو پٹیل، روی شنکر موریہ، کنہیا سنگھ، سدھارتھ مہتو، رام دیو ہیمبرم، کرتی واس منڈل، منٹو شکل، للت سنگھ، آکاش سنہا، راجو کرمکار وغیرہ کے ساتھ شہید استھل پہنچے اور وہاں گلدستہ عقیدت پیش کر کے جذباتی خراجِ تحسین پیش کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version