ہومJharkhandرانچی پریس کلب میں ’ہمر ادھیکار منچ‘ کا ریاستی اجلاس

رانچی پریس کلب میں ’ہمر ادھیکار منچ‘ کا ریاستی اجلاس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

روٹی بینک کے بانی وجے پاٹھک سمیت تین افراد کو اعزاز سے نوازاگیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18؍ جنوری: ہمر ادھیکار منچ کا ایک ریاست گیر اجلاس صدر دیپیش نرالاکی صدارت میں رانچی پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں جھارکھنڈ کے 12 اضلاع سے آئے ہوئے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی خدمت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر روٹی بینک رانچی کے بانی وجے پاٹھک، جو ریمس (RIMS) میں ضرورت مندوں کو 365 دن مفت کھانا کھلا رہے ہیں، اور صدر ہسپتال رانچی کے لیزر اینڈ لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر اجیت کمار کو کورونا کے دوران ان کی خصوصی خدمات اور سرکاری سطح پر لیپروسکوپک سرجری کے شعبے میں بہترین کام کے لیے، نیز جمشید پور کے ایکٹیوسٹ ارونابھا کر کو منریگا، آر ٹی آئی، مستقل لوک عدالت اور انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں نمایاں کام کرنے پر ‘اتکرشٹ سیوا سمان ‘ (بہترین خدمت ایوارڈ) سے نوازا گیا۔ پروگرام کا آغاز بھگوان برسا منڈا کی تصویر پر گلباری اور قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ صدر دیپیش نرالا نے اپنے خطاب میں کہا کہ 15 جون 2025 کو 19 اضلاع سے حقِ معلومات (آر ٹی آئی) ورکشاپ میں آئے ہوئے درجنوں ایکٹیوسٹوں کے مطالبے پر ‘ہمر ادھیکار منچ ‘ کی تشکیل کی گئی ہے۔ یہ تنظیم انسانی شہری حقوق کی بیداری پر کام کر رہی ہے اور مختلف حقوق جیسے حقِ معلومات، حقِ خدمت، خواتین کے حقوق، بچوں کے حقوق، انسانی حقوق، حقِ خوراک اور صارفین کے حقوق جیسے موضوعات پر کام کرے گی۔اب تک مختلف اضلاع سے رکن بننے والے تمام اراکین کو ان کا ممبرشپ سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ اور عہدیدار کے طور پر ان کا نامزدگی نامہ فراہم کیا گیا۔ پروگرام میں خاص طور پر نائب صدر رینوکا تیواری، راج کمار، پردیپ رانا، پریا برت پرساد، پون کمار کیسری، نول کشور لال، سنتوش مردولا، مینا کماری، جنرل سکریٹری اما شنکر سنگھ، سکریٹری چندر دیو برنوال چندو، شاہد عالم، اوم پرکاش اپادھیائے، دلبیر سنگھ، شکیل اختر، انوپ سریواستو، خزانچی ونود جین بیگبانی، جوائنٹ سکریٹری منیش بخشی، دلیپ کمار، آشیش جیسوال، دین بندھو کمار، بیریندر نگڑووار، ایگزیکٹو ممبر سجیت کمار پانڈے، اشونی کمار، شیکھر کمار، نیرج کمار، گیتا ایکا، رویندر مہتو، اوشا کماری، کامل ٹوپنو، دنیش کمار رائے، سورج کمار سنہا، منوج سنگھ، رادھا دیوی، پردیپ کمار کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version