ہومJharkhandانڈین بینک رانچی کے ذریعہ بھارتیہ ریڈ کراس سوسائٹی گڑھوا کو اسپورٹ...

انڈین بینک رانچی کے ذریعہ بھارتیہ ریڈ کراس سوسائٹی گڑھوا کو اسپورٹ ایمبولینس فراہم کی گئی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس رانچی،6اکتوبر: کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اقدام کے تحت انڈین بینک،زونل آفس رانچی کے ذریعہ انڈین بینک کے ڈائریکٹر بال مکند سہائے کی کوشش سے 06.10.2024 بھارتیہ ریڈ کراس سوسائٹی،گڑھوا کو جدید لائف اسپورٹ ایمبولینس فراہم کی گئی۔ تقریب کا اہتمام ایریا جنرل منیجر راکیش سہگل ،ایریا منیجر رام سوروپ سرکار اور ڈاکٹر جے پی۔ سنگھ سکریٹری (انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، گڑھوا) کی موجودگی میں ہوا۔ اس پروگرام کے دوران رانچی زون کے ڈپٹی جنرل منیجر وجیندر سنگھ ملک، اسسٹنٹ جنرل منیجر پربھاکر کمار، تمام چیف منیجر، گڑھوا برانچ کے اسسٹنٹ برانچ منیجر اور تمام اسٹاف ممبران موجود تھے۔ انڈین بینک ہمیشہ سے اس طرح کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں اور پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عہد کرتا رہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version