ہومJharkhandرانچی میں خواتین ماہی گیروں کیلئے خصوصی ورکشاپ، لاکھوں کے اثاثے تقسیم

رانچی میں خواتین ماہی گیروں کیلئے خصوصی ورکشاپ، لاکھوں کے اثاثے تقسیم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ماہی گیری کے شعبے میں خواتین کو خود کفیل بنانے پر زور

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 06؍ اپریل: رانچی کے شالیمار (دھروا) میں واقع ‘مساپی کسان تربیتی مرکز ‘ میں سوموار کے روز محکمہ زراعت و ماہی گیری کے زیر اہتمام ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد خواتین ماہی گیروں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اور ماہی گیری کے شعبے میں ان کی شراکت کو بڑھانا تھا۔ پروگرام کے دوران محکمہ زراعت کے جوائنٹ سکریٹری اعجاز احمد نے مالی سال 26-2025 کی مختلف اسکیموں کے تحت 40 خواتین مستفیدین کے درمیان 24.105 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے تقسیم کی۔ ان اثاثوں میں فور وہیلر پک اپ وین، تھری وہیلر گاڑیاں (آئس باکس کے ساتھ)، گل نیٹ، لائف جیکٹس، بطخ، فیڈ اور بائیو فلوک تالاب کے لیے ضروری ساز و سامان شامل ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے تمام 24 اضلاع کے مستفیدین آن لائن ذریعے سے جڑے رہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے سال 2026 کو خواتین کسانوں کا عالمی سال قرار دیا ہے، جس کا مقصد زرعی نظام میں صنفی عدم مساوات کو ختم کرنا ہے۔ ڈائریکٹر فشریز امریندر کمار نے بتایا کہ ‘پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا ‘ کے تحت اب تک 1538 خواتین کو 60 فیصد سبسڈی دی گئی ہے، جبکہ رواں سال 150 خواتین کو 90 فیصد سبسڈی کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں اب تک 3356 خواتین ماہی گیروں کو مختلف اسکیموں سے جوڑا گیا ہے، جن میں سے 1548 خواتین نے پانچ روزہ پیشہ ورانہ تربیت بھی حاصل کی ہے۔ تقریب میں ڈپٹی سکریٹری راجیو رنجن تیواری اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور خواتین کی معاشی خودمختاری پر زور دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.