جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد،10؍جولائی: بجٹ سیشن 2025 کے دوران رکن چندردیو مہتو اور اروپ چٹرجی کی توجہ مرکوج تجویز کی اطلاع پر، دھنباد ضلع کے بلیا پور سرکل کے سرونگا اور جھریا کے بھونرا میں بی سی سی ایل ایریا 10 اوراے ٹی دیوپربھا کمپنی کے ذریعہ جبراً او بی ڈمپ کئے جانے سے معلق معاملے پر سیشن کے دوران تشکیل شدہ ّاسپیشل کمیٹی( سوال اور توجہ مرکوج) کی آج کمیٹی ہال میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ آج کی میٹنگ میں کمیٹی کے زڑیعہ متعلقہ تنظیموں سے موصول رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں پایا گیا کہ مختلف اداروں سے موصول رپورٹس میں مطلوبہ معلومات دستیاب نہیں کرائی گئی ہیں۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اگلے ماہ کمیٹی دھنباد ضلع کی فیلڈ اسٹڈی ٹور کریگی۔ اس دوران کمیٹی رعیتوں اور دیہی باشندوں سے بھی متعلقہ موضوعات پر بات چیت کریگی۔ اسپیشل کمیٹی (سوالات اور توجہ) کی میٹنگ میں اسپیشل کمیٹی کے کنوینر متھورا پرساد مہتو، راج سنہا، سدیپ گڑیا اور دھننجے سورین کے ساتھ ساتھ رنجیت کمار جوائنٹ سکریٹری، وریندر کمار، انڈر سکریٹری ، سکریٹری جھارکھنڈ اسمبلی موجود تھے۔
