جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 31؍ دسمبر: مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ وارڈ نمبر 46 کی سماجی کارکن شوبھا گپتا نے آج مہمانِ خصوصی ہیومن رائٹس مشن کے ریاستی میڈیا سکریٹری شیو کشور شرما اور مہمان ریاستی جوڈیشل سکریٹری ایڈووکیٹ سونالی بھٹاچاریہ (جھارکھنڈ ہائی کورٹ) کی موجودگی میں 19 بزرگوں کے درمیان کمبل، بسکٹ اور چپس تقسیم کر کے سال 2025 کو الوداع کہا اور نئے سال 2026 کی آمد کی خوشیاں منائیں۔یہ کمبل ساؤتھ ریلوے کالونی، کرشنا پوری روڈ نمبر 1، راجہ رانی محلہ اور ایودھیا پوری روڈ نمبر 2 کے بزرگوں میں تقسیم کیے گئے۔اس سے قبل تعلیم یافتہ شوبھا گپتا نے وارڈ نمبر 46 کے لوگوں کو نئے سال 2026 کی مبارکباد دی اور لوگوں سے نشہ خوری سے دور رہنے کی اپیل کی۔اس موقع پر محلے کے سریش ٹھاکر، سوچترا دیوی، کملا دیوی، شویتا دیوی، دلیپ گپتا، رمیش سنگھ یادو اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
