ہومJharkhandامارتِ شرعیہ کی جھارکھنڈ میں SIR ٹریننگ

امارتِ شرعیہ کی جھارکھنڈ میں SIR ٹریننگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

سماجی بیداری اور دستوری شعور کی منظم و عملی جدوجہد

بالوماتھ، لاتیہار ، 23 جنوری 2026(راست)امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کی جانب سے ریاستِ جھارکھنڈ میں ایس آئی آر (SIR) کے سلسلے میں جاری بیداری مہم اور عملی تربیتی ورکشاپ محض ایک وقتی یا انتظامی سرگرمی نہیں، بلکہ ملت کے فکری، سماجی اور دستوری مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک سنجیدہ، منظم اور دور رس جدوجہد ہیں۔ یہ مہم اس حقیقت کی عکاس ہے کہ قومیں محض نعروں سے نہیں بلکہ شعور، نظم اور عملی رہنمائی کے ذریعے اپنی شناخت اور حقوق کا تحفظ کرتی ہیں۔اس تحریک کے پس منظر میں حضرت امیرِ شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہم کی وہ بصیرت افروز فکر کارفرما ہے جو حالات پر شکوہ کرنے کے بجائے ان کی اصلاح پر یقین رکھتی ہے، اور جذباتی ردعمل کے بجائے سنجیدہ، متوازن اور تعمیری قیادت کو ترجیح دیتی ہے۔اسی تسلسل میں آج بالوماتھ جامع مسجد میں بعد نمازِ جمعہ اور گزشتہ شب جامعہ مظاہر الاسلام سمریا میں بعد مغرب ایس آئی آر سے متعلق جامع بیداری پروگرام اور عملی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئیں۔ ان پروگراموں کی صدارت امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی نے فرمائی، اور انہی کی قیادت میں یہ وفد جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں عوامی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔اس موقع پر مولانا ڈاکٹر حفظ الرحمٰن حفیظ نے وقف کے تحفظ کے نہایت اہم موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ نئے وقف ایکٹ کے تحت وقف جائیدادوں پر لاء آف لمیٹیشن کا اطلاق ہوگا، جس کے نتیجے میں غفلت برتنے کی صورت میں ناقابلِ تلافی نقصانات سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وقف املاک محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ملت کی امانت اور آنے والی نسلوں کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ان کا تحفظ محض تقاریر سے نہیں بلکہ تدبیر اور عملی اقدام سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا:“نتائج تقریروں سے نہیں آتے، جب الفاظ عمل کی صورت اختیار کرتے ہیں تو ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔”بعد ازاں ریسرچ ٹیم کے اراکین مفتی قیام الدین قاسمی اور مفتی اکرام الدین قاسمی نے پروجیکٹر اور پریزنٹیشن کے ذریعے ایس آئی آر کی عملی تربیت فراہم کی۔ انہوں نے نہایت سادہ، واضح اور عام فہم انداز میں ایس آئی آر کے تمام تکنیکی مراحل، مطلوبہ دستاویزات اور ضروری احتیاطی نکات تفصیل سے بیان کیے۔سمریا کے پروگرام کی ترتیب و انعقاد میں مولانا زین العابدین رحمانی اور مدرسہ کے اساتذہ، جبکہ بالوماتھ کے پروگرام میں مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا یاسر بلال اور ان کے رفقاء پیش پیش رہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version