ہومJharkhandپہلگام حملے میں شہید آئی بی افسر کے اہل خانہ سے سنجے سیٹھ...

پہلگام حملے میں شہید آئی بی افسر کے اہل خانہ سے سنجے سیٹھ نے ملاقات کی ، کہا!

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واقعے میںملوث کسی بھی مجرم کو بخشا نہیںجائےگا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25؍اپریل: وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ آج دہلی سے رانچی پہنچ کر پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے جھالدا (مغربی بنگال) کے آئی بی افسر منیش رنجن کے گھر گئے ۔ وزیر نے لواحقین سے ملاقات کی اور اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے کہا، ’’پورا ہندوستان غم کی اس گھڑی میں منیش جی کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔‘‘دہشت گردانہ حملے کی جسارت کرنے والے یا پس پردہ سازش میں ملوث کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہندوستان ان دہشت گردوں کو منھ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنا مودی حکومت کا پختہ عزم ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے ان کے خاندان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version